قومی

Tejashwi Yadav Raised Questions on Nitish Government: بہارمیں سیاسی ہنگامہ آرائی، جیتن سہنی قتل سانحہ کے بعد تیجسوی یادو نے نتیش حکومت پراٹھائے بڑے سوال، شیئرکی جرائم کی فہرست

تیجسوی یادو نے بہارکے جیتن سہنی قتل سانحہ کے بعد ایک ویڈیو جاری کرکے نتیش حکومت پر بڑا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں اس وقت پوری طرح سے غنڈہ راج قائم ہوچکا ہے۔ اس بڑھتے جرائم کو دیکھتے ہوئے نتیش حکومت سے لوگوں کا بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ نتیش کمارکے ہاتھوں میں بہارمحفوظ نہیں ہے اور ان سے بہار نہیں چل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گزشتہ کچھ دنوں میں ہوئے کرائم کی فہرست بھی شیئرکی ہے۔

تیجسوی یادو نے ویڈیو میں آگے کہا کہ ریاست میں آتنک راج قائم ہوچکا ہے اورڈبل انجن کی حکومت میں مجرمین کا حوصلہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ لوگ جب چاہیں، جہاں چاہیں، کسی کا بھی قتل کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ حکومت دوہراتی رہتی ہے کہ ریاست میں گڈگورننس کا راج ہے جبکہ یہاں ہرروزسینکڑوں مجرمانہ حادثات کوانجام دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi Government’s Big Decision: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم نومبر سے موبائل پر کال کرنے والے کا بھی دکھائی دے گا نام

ٹیلی کام صارفین کو انجان نمبروں سے آنے والی کال کی شناخت میں ہوگی آسانی،…

27 minutes ago

Cheque Bounce Case: چیک باؤنس معاملہ میں سپریم کورٹ نے راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا دیا حکم

سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…

3 hours ago