قومی

Tejashwi Yadav is clear CM face: بہار مہاگٹھ بندھن میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے،انتخاب جیتنے کے بعد تیجسوی یادو بنیں گے وزیراعلیٰ:کنہیا کمار

کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے بہار میں مہا گٹھ بندھن کی قیادت کو لے کر اہم بیان دیا ہے۔ کنہیا کمار نے کہا کہ بہار میں مہا گٹھ بندھن کے لیڈر تیجسوی یادو ہیں اور اگر مہا گٹھ بندھن الیکشن جیتتا ہے تو تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ کنہیا کمار نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔تاہم، کنہیا نے کہا کہ انتخابات میں مسائل سب سے اہم ہوں گے۔ کنہیا نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی طرف سے مہا گٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے چہرے کا مسئلہ اٹھا کر توجہ ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ کنہیا کمار نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہی بی جے پی کو موقع ملے گا وہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ہٹا کر ان کی جگہ بہار میں اپنے لیڈر کو بٹھا دے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اپنی پرانی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے – پہلے ایک علاقائی پارٹی کا سہارا لینا اور پھر اسے آہستہ آہستہ نگل جانا۔

آپ کو بتادیں کہ بہار اسمبلی انتخابات کا اعلان اس سال اکتوبر میں ہو سکتا ہے۔ بہار میں انتخابات سے پہلے اقتدار کی کشمکش جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت میں کنہیا کمار نے جمعہ کو کہا کہ اگر بہار کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ‘مہاگٹھ بندھن’ کو اکثریت حاصل ہوتی ہے تو وزیر اعلیٰ آر جے ڈی سے ہوں گے اور انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے چہرہ ہونے پر کوئی کنفیوژن یا تنازعہ نہیں ہے۔

کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ بہار میں گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے اس بار ’’تبدیلی کی ہوا‘‘ زیادہ مضبوط ہے اور بی جے پی آپریشن سندور کو انتخابی مسئلہ کے طور پر نہیں اٹھا رہی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ بہار کے لوگ اس پر منفی ردعمل دیں گے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ یہ قومی اعزاز کا معاملہ ہے اور کسی بھی پارٹی کو اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔غور طلب ہے کہ آخری بار 2020 میں جب بہار میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے تو بالاکوٹ اسٹرائیک  کی بات ہوئی تھی۔ اس بار آپریشن سندور کا ذکر ہو رہا ہے۔

سابقہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے 74 سیٹیں جیتی تھیں۔ جبکہ جے ڈی یو کو 43 سیٹیں ملی تھیں۔ اس کے بعد این ڈی اے کی اتحادی پارٹی وکاسیل انسان پارٹی کو 4 اور ہندوستانی عوام مورچہ کو بھی 4 سیٹیں ملیں۔اس کے ساتھ ہی راشٹریہ جنتا دل 75 سیٹیں جیت کر بہار میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ کانگریس نے 19 سیٹیں جیتیں۔ جبکہ بائیں بازو کی جماعتوں کو 16 نشستیں ملیں۔ انتخابات کے بعد نتیش کمار کو این ڈی اے لیجسلیٹو پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا اور وہ ساتویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ بنے۔ادھر مہا گٹھ بندھن کی سیاست کی وضاحت کرتے ہوئے کنہیا کمار نے سینئر اور جونیئر کے سوال کو مسترد کردیا۔ کنہیا نے کہاکہ اگر آپ کسی کار کو دیکھیں تو کلچ اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ بریک اور ریئر ویو مرر۔

آر جے ڈی کو ایک بڑی پارٹی کے طور پر قبول کرتے ہوئے کنہیا نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ آر جے ڈی ایک بڑی پارٹی ہے، اس کے زیادہ ایم ایل اے ہیں، یہ مہاگٹھ بندھن کو قیادت فراہم کرتی ہے، اس کے پاس اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ہے، فطری طور پر یہ اس کی ذمہ داری ہے۔بہار میں کانگریس کے سب سے نمایاں چہروں میں سے ایک کنہیا کمار نے کہا کہ لیکن مہاگٹھ بندھن میں تمام آئینی جماعتوں کا اپنا اپنا کردار ہے۔ اب وکاسیل انسان پارٹی کے مکیش ساہنی بھی اس ‘مہاگٹھ بندھن’ کا حصہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Gautam Adani To Meet West Bengal CM: اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کولکاتا میں وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری سے کریں گے ملاقات

2,000 بستروں والے ’اڈانی آروگیہ مندر‘ اسپتال کا رکھیں گے سنگِ بنیاد، ملاقات میں مغربی…

38 minutes ago

Sustainability on Wheels: حیدرآباد کے اکشے سی ایس دیش پانڈے کا انوکھا ماڈل، اب کچرا پروسیسنگ پلانٹ خود پہنچے گا آپ کے پاس

’Switcheko‘ کا موبائل ویسٹ پروسیسنگ ماڈل، کچرا پیدا ہونے والی جگہ پر ہی کرے گا…

2 hours ago

Weather Update Today: مانسون کی رخصتی سے پہلے بادل برسنے کو تیار، دہلی سمیت 15 ریاستوں میں بارش اور طوفان کا الرٹ

بنگال کی خلیج میں بننے والے موسمی نظام اور ہمالیائی خطے میں فعال مغربی ہواؤں…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں روشیبینا دیوی کا دم دار مظاہرہ، ووشو میں بھارت نے جیتا چاندی کا تمغہ

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار شروعات، منی پور کی روشیبینا دیوی نے…

3 hours ago