بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو۔
پٹنہ: بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے اتوار کے روز لاء اینڈ آرڈر کو لے کر حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ جنگل راج کی بات کرنے والے آج کہاں ہیں؟ انہوں نے میڈیا کے بارے میں یہ بھی کہا کہ اگر یہ واقعہ ہماری حکومت میں ہوتا تو میڈیا ہماری کھال نوچ لیتا۔
جنگل راج کی بات کرنے والے آج کہاں ہیں؟
پٹنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے صنعتکار گوپال کھیمکا کے قتل کے بارے میں کہا، “یہ افسوسناک ہے، ہم ان کے خاندان کا درد نہیں دیکھ سکتے، یہ بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ جنگل راج کی بات کرنے والے آج کہاں ہیں؟ کیا سنوائی ہے ہو رہی، کیا کارروائی ہو رہی ہے، کیا ایکشن لیا گیا ہوئی؟‘‘
’’میرے گھر کے باہر چار گولیاں چلائی گئیں‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ بلیٹن جاری کرتے ہیں کیونکہ بہار میں کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جب گولیاں نہ چلی ہوں۔ اپوزیشن لیڈر کے گھر پر گولیاں چلائی جاتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں چلائی جاتی ہیں۔ ان کے وزیر کے گھر کے باہر گولیاں چلائی جاتی ہیں۔ مجرم ADG کے سامنے وشوشورایہ بھون کے سامنے والی سڑک پر گولی مار کر چلا جاتا ہے۔ آج تک کوئی مجرم نہیں پکڑا گیا۔ میرے گھر کے باہر چار گولیاں چلائی گئیں، کیا ہوا، کیا کارروائی ہوئی، کس پر ذمہ داریاں طے کی گئی؟
بہار کی صورتحال خوفناک ہے: تیجسوی
بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ بہار کی صورتحال خوفناک ہے۔ جرائم پیشہ افراد میں ڈر اور خوف ختم ہو گیا ہے۔ آپ کو انتظار کرنا ہے کہ کب کوئی آ کر آپ کو ٹھوک کر چلا جائے۔
یہ بھی پڑیں: ’’بہار کو کرائم کیپٹل بنا دیا…اب تبدیلی ضروری…‘‘ راہل گاندھی کا بی جے پی اور نتیش کمار پر زبانی حملہ
تیجسوی نے مزید کہا، ’’چھ سال پہلے ان کے بیٹے کا قتل ہوا تھا، قاتل پکڑا نہیں گیا، سڑک پر جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں، ان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو آنے میں دو گھنٹے لگے۔ وزیر اعظم آتے ہیں تو ’جنگل راج-جنگل راج‘ کہتے ہیں۔ اپنے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کو بلا کر پوچھیں، حساب لیجئے کہ بہار میں کیوں بار بار اس طرح کے جرائم بڑھ رہے ہیں۔ یہ پہلا واقعہ تو نہیں ہے۔ ایسے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں۔ ایسا کوئی ضلع نہیں ہے جہاں اجتماعی عصمت دری، قتل، اغوا یا ڈکیتی نہ ہو رہی ہو۔
تیجسوی یادو نے میڈیا پر بھی کی تنقید
تیجسوی نے میڈیا پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ’’معاف کیجئے، لیکن یہ بھی کہنا پڑے گا کہ میڈیا بھی اپنا حقیقی کردار ادا نہیں کر رہا ہے۔ اگر ہماری حکومت ہوتی اور ایسے واقعات ہوتے تو میڈیا نے تیجسوی یادو کی کھال نوچ لی ہوتی۔ میڈیا کو کم از کم سچ تو چھاپنا چاہئے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…
دہلی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور متعدد مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی…
اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…
نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…
شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال سے بھی بات…
گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…