کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو۔ (فائل فوٹو)
کانگریس رکن پارلیمنٹ اورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کی قیادت میں بہارمیں ووٹرادھیکاریاترا زورپکڑرہی ہے۔ منگل کویاترا آج تیسرے دن نوادا پہنچی۔ اس دوران آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادونے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں ہم عظیم اتحاد (مہا گٹھ بندھن) کی مضبوط حکومت بنائیں گے اورراہل گاندھی کوملک کا اگلا وزیراعظم بنائیں گے۔
تیجسوی یادونے الیکشن کمیشن پرسخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کرغریبوں کا ووٹ چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندہ لوگوں جن کواب مردہ قراردیا گیا ہے، یہ سب کسی سازش کا حصہ لگتا ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ بہارکوآسانی سے جیت لیں گے، لیکن مودی جی نہیں جانتے کہ ہم بہاری ہیں۔ ہمارا بہارسب پربھاری ہے۔
ہم لوگ چونا کھینی ملا کررگڑ دیتے ہیں: تیجسوی یادو
بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادونے مزید کہا کہ ہم لوگ چونا کھینی میں ملاکررگڑدیا کرتے ہیں۔ چاہے کوئی بھی ذات، طبقہ یا مذہب سے ہو، ہم نیا بہاربہاربنائیں گے۔ تیجسوی یادوسب کوساتھ لے کرآگے بڑھیں گے۔ مودی جی نے بہارکے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔
راہل گاندھی کووزیراعظم بنانے کا کام کریں گے: تیجسوی یادو
تیجسوی یادونے راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے نوادہ آکریہاں کے لوگوں کوآگاہ کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ بہارسے این ڈی اے کواکھاڑپھینکا جائے اورتبدیلی کی طرف بڑھیں۔ اس بارہم سب مل کرراہل گاندھی کولوک سبھا میں وزیراعظم بنانے کے لیے کام کریں گے۔ یہ لوگ نہ صرف ووٹرلسٹ سے آپ کا نام ہٹا دیں گے بلکہ آپ کا نام پنشن اورراشن جیسی ضروری سہولیات سے بھی ہٹا دیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگرانہیں وقت ملا توان کی پارٹی ووٹ چوری سے متعلق پردہ فاش کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے 16 اکتوبر کو دہلی کے کناٹ پلیس…
یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…
اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…
اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں موقع نہ ملنے کے درمیان 15…
ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آ…