مہاگٹھ بندھن کے سی ایم امیدوار تیجسوی یادو۔
پٹنہ: بہار میں جے ڈی یو کے لیڈر اننت سنگھ کی گرفتاری کے بعد مہاگٹھ بندھن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی یادو نے این ڈی اے پر سخت حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکامہ میں جس طرح کی واقعہ پیش آیا، وہ تو ہونا ہی تھا۔ تیجسوی یادو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت بننے کے بعد دو ماہ کے اندر تمام مجرموں کو جیل بھیجنے کا کام کیا جائے گا۔
بہار میں’مہا جنگل راج‘‘ کی صورتحال
پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ روہتاس میں باپ بیٹے کا قتل کر دیا گیا۔ بہار میں مسلسل ’مہا جنگل راج‘‘ کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ بہار میں ایک دن ایسا نہیں گزر رہا، جب گولیاں نہ چل رہی ہوں۔ یہ این ڈی اے کو نظر نہیں آتا۔ آج وزیر اعظم آ رہے ہیں، مگر بہار کی حالت بہت خراب ہے۔
26 جنوری تک تمام مجرم جائیں گے جیل
تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ 14 نومبر کو مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ 18 نومبر کو ہم حلف لیں گے۔ 26 نومبر سے 26 جنوری کے درمیان ذات و مذہب سے بالاتر ہو کر ہر مجرم کو جیل بھیجا جائے گا۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ اس بار یہ صاف ہے کہ بہار کی عوام مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنانے جا رہی ہے۔
گجرات میں فیکٹری، بہار میں وکٹری
وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ گجرات میں فیکٹری لگاتے ہیں اور بہار میں وکٹری چاہتے ہیں، یہ نہیں چلے گا۔ این ڈی اے کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ بہار میں ایک کروڑ روزگار دیں گے، مگر 11 سال میں این ڈی اے نے ایک بھی نوکری نہیں دی۔ بہار میں روزگار دینے کا وعدہ صرف ’’جملہ‘‘ ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کے لیڈر مجرموں کو تحفظ دیتے ہیں۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ 20 برس کی این ڈی اے حکومت سے نوجوانوں نے کیا مانگا؟ اپنے حصے کی نوکری اور روزگار ہی تو مانگا، مگر اس بدعنوان این ڈی اے حکومت نے نوجوانوں کی ضروریات پر کبھی توجہ نہیں دی۔ نوجوانوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ اسی لیے نوجوان اقتدار میں تبدیلی کرنے جا رہے ہیں۔ اس بار بہار مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنانے جا رہا ہے، جو ہر گھر کو سرکاری نوکری دے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے…
لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…
یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…
مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…
مذہبی تقریبات کے علاوہ ویشالی کالی باڑی میں ہر روز شام 7:30 بجے شام کی…
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…