پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے جمعہ کے روز اپنا 28 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر آر جے ڈی کے ریاستی دفتر میں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا افتتاح آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ وہ 15 اگست کے بعد بہار کے دورے پر نکلیں گے۔ اس یاترا کے دوران وہ ہر اسمبلی تک پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تیجسوی نے کارکنوں کو عوام کے درمیان رہنے کو کہا
تیجسوی یادو نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو عوام کے درمیان رہنے کا پیغام دیا اور کہا کہ انہیں ہمیشہ عوام کے دکھ میں ساتھ رہنا چاہئے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی۔ اس لوک سبھا الیکشن میں بھی آر جے ڈی نے چار سیٹیں جیتی ہیں۔ بہار اسمبلی کے اگلے انتخابات اس سال دسمبر میں ہوں یا اگلے سال، آر جے ڈی کی قیادت میں عظیم اتحاد کی حکومت بنے گی۔
’’بی جے پی اور جے ڈی یو سے لوگ پریشان‘‘
بی جے پی اور جے ڈی یو کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگ ان سے تنگ آچکے ہیں۔ آج مہنگائی عروج پر ہے، پل گر رہے ہیں، امن و امان کی صورتحال بد تر ہو گئی ہے، پیپرز لیک ہو رہے ہیں۔ لیکن حکومت کچھ نہیں کر پا رہی۔
آر جے ڈی جو بھی کہتی ہے، کرتی ہے: تیجسوی
انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی جو بھی کہتی ہے، کرتی ہے۔ آر جے ڈی نے کبھی اپنا نظریہ نہیں بدلا۔ تمام پارٹیوں نے بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کیا، آر جے ڈی واحد پارٹی ہے جس نے بی جے پی کے ساتھا کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ آر جے ڈی اب ’مائی‘ کے ساتھ ’باپ‘ کی بھی پارٹی ہے۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ جب آر جے ڈی کو حکومت میں آنے کا موقع ملا تو اس نے اپنے وعدے کے مطابق ذات پات کی مردم شماری کرائی اور ریزرویشن بڑھانے کا کام کیا۔ لیکن جب بی جے پی حکومت میں آئی تو اس نے اسے روکنے کا کام کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…
حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…
کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران،…
مایاوتی نے سماج وادی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل بابا صاحب سمیت…
غزہ میں موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ سے…