تیج پرتاپ یادو نے اسمبلی الیکشن 2025 سے متعلق بڑی بات کہی ہے۔ (فائل فوٹو)
بہاراسمبلی انتخابات 2025 کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تمام پارٹیوں اورلیڈران نے اپنی اپنی جیت کے لیے حکمت عملی بنانی شروع کردی ہے۔ اس ایپیسوڈ میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے پارٹی کو بڑا الٹی میٹم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگرمجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا تو مہوا سے آر جے ڈی ہار جائے گی۔ تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ میں صرف مہوا سے الیکشن لڑوں گا۔ یہ باتیں انہوں نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہیں۔
تیج پرتاپ یادو آئندہ اسمبلی انتخابات سے متعلق ایکشن موڈ میں آگئے ہیں۔ ویشالی ضلع کے مہوا میں اس کی سرگرمی بڑھ گئی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے زیرتعمیر میڈیکل کالج کا دورہ بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مہوا میں میڈیکل کالج بنانے کا ان کا وعدہ تھا، جوپورا ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مہوا سے الیکشن لڑنے کی بات بھی کہی۔
عوام کا مطالبہ ہوگا تو پھر سے میدان میں اترنے کا منصوبہ
مہوا میں زیر تعمیرمیڈیکل کالج کے دورے کے دوران تیج پرتاپ یادو نے کہا تھا کہ اگرعوام نے مطالبہ کیا تو وہ دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔ اس دوران ان کے حامیوں اورکارکنوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔ تیج پرتاپ کی گاڑی اورکارکنوں کے جھنڈوں پر’ٹیم تیج پرتاپ یادو’ کا لوگو تھا۔ اس کے ساتھ تیج پرتاپ یادو کے حامیوں نے بھی نعرے لگائے۔ ‘مہوا کا ایم ایل اے کیسا ہو، تیج پرتاپ جیسا ہو’، اس نعرے سے حامیوں نے سیاسی ماحول بنا دیا۔ اس کے بعد بہارکی سیاست میں بحث کا دورشروع ہوا اورآج تیج پرتاپ نے اپنے ارادے ظاہرکردیئے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی انتباہ دیا ہے کہ اگر انہیں ٹکٹ نہیں ملا تو مہوا میں آرجے ڈی ہار جائے گی۔
اسمبلی میں منفرد انداز میں نظرآئے تیج پرتاپ یادو
اس کے علاوہ منگل کے روزبہاراسمبلی میں تیج پرتاپ یادو الگ اندازمیں نظرآئے۔ پارٹی سے معطل کئے جانے کے بعد تیج پرتاپ یادو منگل کو پہلی بار اسمبلی پہنچے۔ وہ سفید کرتا پاجامہ پہنے ہوئے تھے جبکہ ووٹرلسٹ کی نظرثانی کی مخالفت میں آرجے ڈی لیڈر کالے کپڑے پہن کرگئے تھے۔ اس پرکئے گئے سوال پر تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ میں ہمیشہ ایسے ہی کپڑے پہنتا ہوں۔ میں سادہ زندگی، اعلیٰ خیال میں یقین رکھتا ہوں۔ میں صرف ہفتہ کے روز کالے کپڑے پہنتا ہوں۔
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…