قومی

Government clarification on tax clearance certificate: غیر ملکی سفر کیلئے ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ پر ہنگامہ! چوطرفہ تنقید کے بعد حکومت نے پیش کی یہ وضاحت

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے بجٹ 2024 سے متعلق ایک پروویژن کو لے کر اس وقت سوشل میڈیا پر لوگوں میں ناراضگی پھیل گئی، جب اس طرح کی باتیں سامنے آنے لگیں کہ اب تمام غیر ملکی مسافروں کے لیے اب ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس بات کے پھیلتے ہی اس پالیسی پر بڑے پیمانے پر تنقید ہونے لگی، ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دکھانے کے لیے۔ جیسے ہی یہ خبر پھیلی، جس کے بعد حکومت کو اتوار (28 جولائی) کے روز وضاحت جاری کرنی پڑی۔

اس لیے برپا ہو گیا ہنگامہ

23 جولائی کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کردہ بجٹ 2024-25 میں، بلیک منی ایکٹ، 2015 کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

اس کے بعد ایسی خبریں آنے لگیں کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک جا رہا ہے تو اس کے لیے ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دکھانا ضروری ہو گا۔ اس کے بعد لوگوں نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر ہر طرف سے تنقید شروع کر دی۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے سخت قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد میں مایوسی اور ناراضگی پائی جا رہی ہے اور یہ قدم حکومت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ جس کے بعد حکومت نے اس حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

حکومت نے کیا وضاحت کی؟

مرکزی حکومت نے اتوار کے روز واضح کیا کہ ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ صرف ان لوگوں کے لیے لازمی ہوگا جن پر سنگین مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے یا جن پر کافی ٹیکس بقایا ہے۔

فنانس بل 2024 میں وزارت خزانہ نے بلیک منی ایکٹ 2015 کا حوالہ ایکٹ کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس ایکٹ کے تحت، کسی بھی شخص کو اپنی مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق حکومت نے واضح کیا کہ مجوزہ ترمیم ہر کسی پر لاگو نہیں ہوتی۔ وزارت نے کہا، ’مجوزہ ترمیم میں تمام رہائشیوں کو ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

وزارت خزانہ نے کیا کہا؟

حکومت نے واضح کیا کہ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے سیکشن 230 کے مطابق ہر شخص کے لیے ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی نہیں ہے۔ یہ صرف بعض افراد کے معاملے میں ضروری ہے جن کے بارے میں ایسے حالات موجود ہیں، جن کے لیے یہ سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے 2004 کے ایک نوٹیفکیشن میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ صرف ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کے لیے ضروری ہے، اور وہ بھی صرف مخصوص حالات میں۔

کس کو سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی؟

سنگین مالی بے ضابطگیوں میں ملوث: اگر کسی شخص پر سنگین مالی بے ضابطگیوں کا شبہ ہو اور اس کی موجودگی انکم ٹیکس ایکٹ یا ویلتھ ٹیکس ایکٹ کے تحت تحقیقات کے لیے موجود ہو اور اگر اس بات کا امکان ہو کہ اس کے خلاف ٹیکس کا مطالبہ کیا جائے تو اسے ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

براہ راست ٹیکس واجبات: اگر کسی شخص کے پاس 10 لاکھ روپے سے زیادہ کے ڈائیرکٹ ٹیکس بقایا ہیں، جسے کسی اتھارٹی نے نہیں روکا ہے، تو اسے ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

سرٹیفکیٹ کے لیے منظوری ضروری

محکمہ انکم ٹیکس نے کہا ہے کہ کسی شخص سے ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے صرف اسی صورت میں کہا جا سکتا ہے جب اس کی وجوہات درج ہوں۔ اس کے لیے پرنسپل چیف کمشنر آف انکم ٹیکس یا چیف کمشنر آف انکم ٹیکس کی منظوری بھی ضروری ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے انکم ٹیکس حکام کو یہ بتانا ہوگا کہ متعلقہ شخص پر انکم ٹیکس ایکٹ یا ویلتھ ٹیکس ایکٹ 1957 یا گفٹ ٹیکس ایکٹ 1958 یا ایکسپینڈیچر ٹیکس ایکٹ 1987 کے تحت کوئی لائیبلیٹی نہیں ہے۔

صرف 2.2 فیصد لوگ ادا کرتے ہیں انکم ٹیکس

واضح رہے کہ بھارت میں صرف 2.2 فیصد لوگ ہی انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں اور اس رول کے متعارف ہونے سے لوگوں میں جوش و خروش کے بجائے مایوسی آئے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رول درست نہیں ہے اور لوگ اسے قبول نہیں کریں گے۔

ماہرین کی رائے میں ایسا قانون نہ صرف معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگا بلکہ یہ ہندوستانی جمہوریت اور آئین کی طرف سے عام شہری کو دی گئی آزادی پر حملہ ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

4 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

5 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

6 hours ago