قومی

طاہر حسین کے لئے دہلی پولیس نے مانگی پھانسی کی سزا، عدالت میں انکت شرما کے جسم پر 51 شدید چوٹوں کا دیا گیا حوالہ

نئی دہلی: دہلی پولیس نے آئی بی افسرانکت شرما کے قتل کے معاملے میں طاہرحسین اوران کے شریک مجرمین کے لئے عدالت میں پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے سماعت کے دوران دلیل دی کہ مجرمین نے بے حد بے رحمانہ اورظالمانہ طریقے سے اس واردات کو انجام دیا ہے، جوان لوگوں کی سوچی سمجھی سازش تھی۔ انکت شرما کے جسم پرحملہ آوروں نے 51 شدید چوٹوں کے نشان ملے تھے۔ دہلی پولیس نے سخت رخ اپناتے ہوئے عدالت سے کہا کہ اس طرح کے بے رحمانہ اورناقابل معافی جرم کے لئے سبھی قصورواروں کوصرف سزائے موت ملنی چاہئے۔

دہلی پولیس نے سزا پربحث کرتے ہوئے کہا کہ واردات کے وقت ملزم قصائی بن چکے تھے۔ پولیس نے اسے بے حد ٹھنڈے دماغ (کولڈ-بلیڈیڈ کلنگ) سے کیا گیا قتل بتایا ہے۔ انکت شرما کی موت ہوجانے کے بعد بھی ملزم ان کی لاش پرحملہ کرتے رہے۔ جب ان کی لاش برآمد ہوئی، تب ان کے جسم پرانڈرویئرکے علاوہ کوئی کپڑا موجود نہیں تھا۔

عدالت میں پولیس نے انکت شرما کے بے رحمانہ قتل سے متعلق تفصیلی رپورٹ دی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ثبوتوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کے جسم پر کل 51 چوٹیں تھیں، جن میں سے 7 چوٹیں الگ سے ہی موت کی وجہ بننے کے لئے کافی تھیں۔ اس کے علاوہ 16 زخم تیزہتھیاروں سے دیئے گئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ تیزہتھیاروں کا یہ استعمال واضح طورپرجرم کی بربریت کوظاہرکرتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

1 hour ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

2 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

3 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

3 hours ago