اپنی جنتا پارٹی کے قومی صدر سوامی پرساد موریہ
لکھنؤ: اپنی جنتا پارٹی کے قومی صدر سوامی پرساد موریہ نے آپریشن سندور کی کامیابی پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک تمام دہشت گردوں کو ہلاک نہیں کیا جاتا۔ اس کے علاوہ انہوں نے فوجی افسران کے لیے ذات پات کے الفاظ استعمال کرنے پر سماج وادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
سوامی پرساد موریہ نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’رام گوپال یادو نے اعلیٰ فوجی افسران کی توہین کی، انہوں نے ان کے لیے ذات پات کے الفاظ استعمال کیے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی فوج کی توہین کی ہے کیونکہ ان کے وزیر نے ایک ہندوستانی فوجی افسر پر نازیبا تبصرہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے بی جے پی حکومت کے وزیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا جو حکم دیا ہے، اس کی ملک تعریف کر رہا ہے۔ ہندوستان کا آئین کسی کو ذات پات پر مبنی تبصرہ کرنے کا حق نہیں دیتا۔ لوگوں کو اس سے بچنا چاہیے۔‘‘
سوامی پرساد موریہ نے اس سے قبل اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر لکھا تھا، ’’مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر وجے شاہ کی طرف سے کرنل صوفیہ قریشی پر گھٹیا اور شرمناک تبصرہ پر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے از خود نوٹس لینے، ایف آئی آر درج کرنے اور فوجداری مقدمہ چلانے کے حکم کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے ایک طرف فوج کا وقار بلند ہوا ہے تو دوسری طرف اس نے ملک کی خواتین کے وقار کو بھی تحفظ فراہم کیا ہے۔‘‘
اس کے علاوہ سوامی پرساد موریہ نے آپریشن سندور کی مکمل کامیابی پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے اس طرح کے اچانک اعلان سے شک پیدا ہوتا ہے۔
کرناٹک کے ایم ایل اے نے ’آپریشن سندور‘ پر دکھاوا کرنے کا الزام لگایا، اس پر موریہ نے کہا، ’’دو دن کے اندر ہی جنگ بندی کے اعلان سے ملک حیران ہے، سارے دہشت گردوں کو مارے بغیر جنگ بندی کے اعلان نے مرکزی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ آپریشن سندور ور کی کامیابی کا مطلب صرف اس صورت میں ثابت ہوتا جب تمام دہشت گرد مارے جاتے۔ جنگ بندی کا اعلان ثابت کرتا ہے کہ یہ کہیں نہ کہیں ملی جلی نورا کشتی تھی۔ صرف ایک ایم ایل اے ہی نہیں، بلکہ ملک کے لوگ بھی یہ سوال اٹھا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کو مار گرائے بغیر آپریشن سندھ کیسے کامیاب ہوسکتا ہے؟
بھارت ایکسپریس۔
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…
فلم ساز سنجے گپتا کے اچانک انتقال کی خبر سے بالی ووڈ میں غم کی…
خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…
جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…
آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…
کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…