قومی

Sushil Kumar Modi Passed Away: سشیل کمار مودی کا ہوا انتقال، دہلی ایمس میں لی آخری سانس، کینسر کے مرض میں تھے مبتلا،سینئر رہنماوں نے دکھ کا کیا اظہار

بہا رکے سابق نائب وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر رہنما سشیل کمار مودی کا آج دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا مسلسل علاج چل رہا تھا ، البتہ اب اس بیماری سے لڑتے لڑتے وہ زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں اور دہلی کے ایمس میں انہوں  نے آخری سانس لی ہے۔وہ گلے کے کینسر میں مبتلا تھے جن کا گزشتہ چھ ماہ سے مسلسل علاج چل رہا تھا۔

سشیل کمار مودی کے انتقال پر پی ایم مودی نے بھی تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پارٹی میں میرے قابل قدر ساتھی اور کئی دہائیوں سے دوست رہنے والے سشیل مودی کے بے وقت انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے عروج اور بہار میں اس کی کامیابیوں میں انمول حصہ ڈالا ہے۔ ایمرجنسی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے طلبہ کی سیاست میں اپنے لیے ایک جگہ بنائی تھی۔ وہ بہت محنتی اور ملنسار ایم ایل اے کے طور پر جانے جاتے تھے۔ سیاست سے متعلق موضوعات پر ان کی سمجھ بہت گہری تھی۔ انہوں نے بطور ایڈمنسٹریٹر بھی بہت قابل تعریف کام کیا۔ جی ایس ٹی پاس کرانے میں ان کا فعال کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ غم کی اس گھڑی میں میری تعزیت ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے ساتھ ہے۔

 

بی جے پی کے سینئر رہنماسشیل مودی کے انتقال سے بہار میں ماتم کا ماحول ہے۔ ان کے انتقال سے خاص طور پر بہار بی جے پی کا بڑا نقصان مانا جارہا ہے اور ان کے جانے پر ان کےساتھی رہے دیگر سیاستداں اپنے دکھ درد اور تعزیت کا اظہار کررہے ہیں ۔ بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جیتن رام مانجھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایک جذباتی پوسٹ بھی لکھا ہے لکھا ہے۔

بہار بی جے پی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ سشیل کمار مودی کے انتقال کی خبر سے بی جے پی خاندان انتہائی غمزدہ ہے۔ ہم نے ایک عظیم جنگجو کو کھو دیا ہے۔ اس کی تلافی کبھی نہیں ہو سکتی۔ یہ بہار اور پورے بی جے پی خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

سشیل کمار مودی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مجھے ہمارے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی جی کے انتقال کی خبر سے دکھ ہوا ہے۔ آج بہار نے سیاست کے ایک عظیم رہنما کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا ہے۔ اے بی وی پی سے لے کر بی جے پی تک، سشیل جی تنظیم اور حکومت میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ ان کی سیاست غریبوں اور پسماندہوں کے مفادات کے لیے وقف تھی۔ ان کے انتقال سے بہار کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ زیادہ جلد پر نہیں ہو سکتا۔ دکھ کی اس گھڑی میں پوری بی جے پی ان کے سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

56 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

2 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago