Gujarat News: وزیراعظم نریندر مودی کو ’چور‘ کہنے کے معاملے میں سورت کورٹ نے جمعرات کو سماعت کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو قصوروار قرار دے دیا ہے۔ قصوروار قرار دیئے جانے کے بعد راہل گاندھی کوعدالت نے فوراً ضمانت بھی دے دی ہے۔ دراصل یہ معاملہ 2019 کا ہے، جب وائناڈ سے لوک سبھا رکن راہل گاندھی نے عام انتخابات سے قبل کرناٹک کے کولارمیں منعقدہ عوامی جلسے میں وزیراعظم مودی کے سرنیم سے متعلق تبصرہ کیا تھا۔ جس کے بعد ان پر ہتک عزت کا معاملہ درج ہوا تھا۔ راہل گاندھی نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ‘کیوں سبھی چوروں کی طرح سرنیم مودی ہی ہوتا ہے’؟ راہل گاندھی کے اس تبصرہ کے خلاف بی جے پی کے رکن اسمبلی اور گجرات کے سابق وزیر پرنیش مودی نے عرضی داخل کرائی تھی۔
ماہرین کے مطابق، قصوروار قرار دیئے جانے سے راہل گاندھی کی رکنیت پر خطرہ بن گیا ہے۔ وہیں، 2 سال کی سزا کا اعلان بھی ہوگیا ہے۔ حالانکہ راہل گاندھی نے عدالت میں کہا ‘میرے بیان سے کسی کو نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کورٹ سے سزا کم کرنے کی اپیل کی ہے۔’ وہیں اشونی چوبے نے بتایا کہ راہل گاندھی عدالت کے کٹہرے میں ہیں۔ وہ جمہوریت کے کٹہرے میں بھی ہیں۔ اس مندر میں آکر معافی مانگنے کی بھی ہمت نہیں کر پا رہے ہیں۔’
واضح رہے کہ راہل گاندھی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 499،500 کے تحت جرم درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں وہ آج تیسری بار عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ چیف عدالتی مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما کی عدالت نے گزشتہ ہفتے دونوں فریق کی دلیلوں کی آخری سماعت کی تھی اور فیصلہ سنانے کے لئے 23 مارچ کی تاریخ طے کی تھی۔ آج سماعت کے بعد عدالت نے راہل گاندھی کو قصوروار قرار دے دیا ہے اور 2 سال کی سزا سنا دی ہے۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…