قومی

UP Vidhan Parishad Recruitment Case: اتر پردیش ودھان پریشد بھرتی معاملے میں میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، سی بی آئی انکوائری کے حکم کو کیا منسوخ

نئی دہلی، 15 ستمبر: سپریم کورٹ نے اتر پردیش ودھان پریشد سکریٹریٹ میں تیسرے اور چوتھے درجے کی بھرتی کے معاملے میں ہائی کورٹ کے ان احکامات کو منسوخ کر دیا ہے جن میں سی بی آئی انکوائری کے احکامات دیے گئے تھے۔ عدالت نے واضح کیا کہ صرف شبہ یا اندیشے کی بنیاد پر سی بی آئی انکوائری کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔

معاملے میں 18 ستمبر 2023 اور 3 اکتوبر 2023 کو ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے بھرتی کے تنازعے کو پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (PIL) میں بدل کر سی بی آئی انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ نے کہا کہ اس بھرتی معاملے میں کسی طرح کا ٹھوس مجرمانہ الزام سامنے نہیں آیا اور ودھان پریشد کو جواب داخل کرنے کا موقع دیے بغیر انکوائری کا حکم جاری کرنا مناسب نہیں تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صرف شبہ یا خدشے کی بنیاد پر سی بی آئی انکوائری کا حکم نہیں دیا جا سکتا، یہ صرف خاص حالات اور ٹھوس وجوہات میں ممکن ہے۔ 2019کے قواعد میں ترمیم کبھی چیلنج کے دائرے میں نہیں آئی تھی اور کسی قانون سازی پر مجرمانہ نوعیت کا الزام عائد نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے زیریں عدالتوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ بغیر ٹھوس وجوہات کے فوجداری انکوائری شروع کرنے کے احکامات نہ دیں۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی اتر پردیش ودھان پریشد سکریٹریٹ کی بھرتی کے معاملے میں سی بی آئی انکوائری کا حکم کالعدم ہو گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

35 minutes ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

3 hours ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

3 hours ago