قومی

Sharjeel Imam-Umar Khalid Case Update: شرجیل امام اور عمر خالد جیل میں ہی رہیں گے یا آئیں گے باہر ؟ سپریم کورٹ 5 جنوری کو سنائے گی فیصلہ

سپریم کورٹ 5 جنوری 2026 کو دہلی فسادات کےبنائے گئے  ملزمات کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔ یہ فیصلہ طالب علم کارکن شرجیل امام، عمر خالد، گل فشاں فاطمہ اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر ہوگا۔ یہ تمام ملزمان یو اے پی اے قانون کے تحت گزشتہ پانچ برس سے بھی زیادہ عرصے سے جیل میں قید ہیں۔ جسٹس اروِند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ اس کیس کی سماعت کر رہی ہے۔

کیا صرف خطابات کو یو اے پی اے کے تحت دہشت گردی سمجھا جا سکتا ہے؟

سماعت کے دوران عدالت نے دونوں فریقین کو 18 دسمبر تک اپنے دلائل کے ساتھ متعلقہ دستاویزات جمع کروانے کا کہا تھا۔ دہلی پولیس نے دلائل دیے کہ شرجیل امام کے خطابات دیگر ملزمان کے خلاف بھی شواہد کے طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ان خطابات سے جوش و جزبہ کو ابھارا جاتا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا صرف خطابات کو یو اے پی اے کے تحت دہشت گردی سمجھا جا سکتا ہے؟

ملزمان کے دلائل

اپیل کنندہ نے کہا کہ صرف خطابات دینے پر دہشت گردی کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ شرجیل امام کے وکیل سدھارتھ داوے نے عدالت میں کہا: ’’میں دہشت گرد نہیں ہوں اور نہ ہی ریاست کے خلاف ہوں، لیکن پولیس اور ریاست نے مجھے ایسا قرار دیا ہے۔‘‘ عمر خالد کے وکیل کپِل سبّل نے بتایا کہ فسادات کے وقت خالد دہلی میں موجود نہیں تھے۔ وہ ایک تحقیقاتی طالب علم ہیں اور حکومت کو ہٹانے کی طاقت ان میں نہیں ہے۔ کسی کے خطابات کو جوڑ کر فسادات  کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

دہلی پولیس کا موقف

دہلی پولیس کے ایڈیشنل سولیسیٹر جنرل ایس وی راجو نے عدالت کو بتایا کہ 2020 کے فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 530 سے زائد زخمی ہوئے۔ تشدد میں پیٹرول بم، پتھراؤ اور تیزاب کا استعمال ہوا۔ پولیس اہلکاروں پر بھی حملے ہوئے۔ پولیس نے شرجیل امام کے ویڈیو کلپس دکھائے، جن میں وہ سڑکیں بند کرنے اور دہلی میں دودھ و پانی بند کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ بیانات سی اے اے مخالف مظاہروں کے وقت کے ہیں۔ ملزمان پانچ سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں قید ہیں۔ سب کی نگاہیں اب 5 جنوری کی عدالتی سماعت پر لگی ہوئی ہیں ۔بہرحال اب دیکھنا ہوگا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ان مسلم نوجوانوں کو انصاف ملے گا یا ابھی مزید ان کو قید و بند کی صعبتیں برداشت کرنی ہونگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

21 minutes ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

1 hour ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

3 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

3 hours ago