سپریم کورٹ نے پیر(8 جولائی، 2024) مغربی بنگال کی ممتا حکومت کوبڑا جھٹکا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بنگال حکومت کی اس عرضی کوخارج کردیا، جس میں کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کوچیلنج دیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں سندیش کھالی میں خواتین کے جنسی استحصال، زمین پرقبضہ کرنے اورراشن گھوٹالہ سے متعلق سبھی معاملوں میں سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کوچیلنج دینے والی عرضی کوخارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ممتا حکومت کے رویے پربھی سوال اٹھایا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومت کسی شخص کوبچانے کی کوشش کیوں کررہی ہے۔
ہائی کورٹ نے دیا سی بی آئی جانچ کا حکم
دراصل، سندیش کھالی میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سے معطل لیڈرشاہجہاں شیخ پرجنسی استحصال اورزمین ہڑپنے کے الزام لگے تھے۔ اس معاملے میں اپوزیشن نے ممتا حکومت پرجم کرتنقید کی تھی۔ ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے سندیش کھالی معاملے میں سی بی آئی جانچ کے حکم کے ہائی کورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔
اس سے پہلے اس معاملے میں سپریم کورٹ میں 9 اپریل کو سماعت ہوئی تھی۔ تب جسٹس گوئی نے کہا تھا، کسی شخص کو بچانے کے لئے ریاستی حکومت عرضی گزارکے طورپرکیوں آئی ہے؟ اس پرممتا حکومت کے وکیل جے دیپ گپتا نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت کی مسلسل کارروائی کے باوجود یہ تبصرہ آیا ہے۔
ممتا حکومت کی طرف سے پیش ہوئے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے اس معاملے میں سماعت ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسی دیگروجہ سے یہ عرضی لگائی گئی ہے۔ پیرکے روزہوئی سماعت کے دوران ابھیشیک منوسنگھوی نے کہا کہ صرف سندیش کھالی ہی نہیں، یہ عرضی راشن گھوٹالے سے بھی متعلق ہے، جس میں 43 ایف آئی آر درج ہیں۔ حالانکہ سپریم کورٹ کی بینچ ان کی دلیل پر رضا مند نہیں ہوئی اورعرضی خارج کردی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…