قومی

Supreme Court Refuses to Grant Relief to Anil Ambani: ریلائنس کمیونیکیشنز لون فراڈ کیس، سپریم کورٹ نے انل امبانی کو راحت دینے سے کردیاانکار

نئی دہلی :سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کو انل امبانی کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے انہیں راحت دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے بمبئی ہائی کورٹ کے اس فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا، جس میں قرض دینے والے بینکوں کی جانب سے انیل امبانی کے قرض کھاتوں کو “دھوکہ دہی” کے زمرے میں ڈالنے کے خلاف دی گئی عبوری راحت کو ختم کر دیا گیا تھا۔چیف جسٹس جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوی مالیا باغچی اور جسٹس وپل پنچولی پر مشتمل بنچ نے انیل امبانی کی عرضیوں کو مسترد کر دیا۔ ان عرضیوں میں بمبئی ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں سنگل جج کی طرف سے دی گئی عبوری روک کو ختم کر دیا گیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ بمبئی ہائی کورٹ کی جانب سے کی گئی کسی بھی ریمارک کا اثر انیل امبانی کی جانب سے دائر دیوانی مقدمات کے حتمی فیصلے پر نہیں پڑے گا۔ عدالت نے زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت کی بھی ہدایت دی، بشرطیکہ فریقین تعاون کریں، اور  انل امبانی کے لیے قانون کے تحت دیگر تمام راستے بھی کھلے رکھے۔سماعت کے دوران انل امبانی کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے دلیل دی کہ دھوکہ دہی کی درجہ بندی “شہری موت” کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں دھوکہ باز قرار دیا گیا تو کوئی بھی انہیں قرض دینے کے لیے تیار نہیں ہوگا۔

قابل ذکر با ت یہ ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے یہ دلیل قبول نہیں کی، کیونکہ معاملہ عوامی پیسے کے مبینہ غلط استعمال اور بے ضابطگیوں سے متعلق سنگین الزامات سے جڑا ہوا ہے۔ عدالت نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا سپریم کورٹ قرض دہندگان کے فیصلے کو تبدیل کر سکتی ہے، اور کہا کہ قومیائے گئے بینکوں نے خود ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔ریزرو بینک آف انڈیا کے 2024 کے ماسٹر ڈائریکشنز کے تحت یہ تنازعہ قرض دہندہ بینکوں کی جانب سے ریلائنس کمیونیکیشنز اور اس سے وابستہ اداروں کو دیے گئے قرضوں کے حوالے سے تیار کردہ فارنزک آڈٹ رپورٹ سے پیدا ہوا۔یہ فارنزک رپورٹ 15 اکتوبر 2020 کو بی ڈی او انڈیا ایل ایل پی نے تیار کی تھی۔ دسمبر 2025 میں بمبئی ہائی کورٹ کے سنگل جج نے بینکوں کی کارروائی پر روک لگا دی تھی، لیکن بعد میں ڈویژن بنچ نے یہ عبوری راحت ختم کر دی تھی۔انل امبانی نے بمبئی ہائی کورٹ میں دیوانی مقدمات دائر کرتے ہوئے فارنزک آڈٹ رپورٹ کو غیر قانونی قرار دینے اور ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے تازہ فیصلے کے بعد اب اس معاملے میں حتمی فیصلہ بمبئی ہائی کورٹ میں جاری کارروائی کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

18 minutes ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

23 minutes ago

Akhilesh challenges Yogi Adityanath: ’بی جے پی کو ایودھیا سے نہیں مل رہا امیدوار‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج- خود لڑ کر دکھائیں

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا…

43 minutes ago

Aircraft Crash Risk: تقریباً 20 سال میں 8,778 اموات، تقریباً 9 فیصد طیارہ حادثات میں پائلٹ کے کردار پر اٹھے سوال

ہوائی سفر وقت کے ساتھ پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے، لیکن پائلٹ کی جانب…

44 minutes ago