قومی

Supreme Court on Ali Khan Mahmudabad Social Media Post: سپریم کورٹ کے حکم پرعلی خان محمودآباد کے خلاف ہریانہ حکومت نے اٹھایا بڑا قدم

نئی دہلی: آپریشن سندور سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ لکھنے کے لئے مقدمے کا سامنا کررہے علی خان محمود آباد کے معاملے میں ہریانہ حکومت نے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے۔ بدھ (28 مئی، 2025) کو ہریانہ حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نے عدالت کے حکم کے مطابق، تین آئی پی ایس افسران کی ایس آئی ٹی بنا دی ہے۔ علی خان محمودآباد کی عبوری ضمانت عدالت نے جاری رکھی ہے۔

سپریم کورٹ نے ہریانہ حکومت سے کہا ہے کہ جانچ کو دو سوشل میڈیا پوسٹ تک ہی محدود رکھا جائے۔  ڈیوائس ضبط کرنے یا دوسرے پہلوؤں پرجانچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ رپورٹ تیار ہونے کے بعد پہلے سپریم کورٹ کو دکھائی جائے اور اس کے بعد جولائی میں اس معاملے پر سماعت ہوگی۔ عدالت نے علی خان محمودآباد پر روک لگائی ہے کہ وہ پہلگام حملے اور آپریشن سندور سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں کریں گے۔

کپل سبل نے علی خان کے لئے عدالت سے کی یہ بڑی اپیل

علی خان محمودآباد نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے وقت کچھ شرائط لگائی تھیں، جس سے چھوٹ کے لئے انہوں نے عرضی داخل کی تھی۔ اسی پرجسٹس سوریہ کانت کی بینچ سماعت کررہی تھی۔ سینئرایڈوکیٹ کپل سبل نے عدالت سے گزارش کی کہ اگرعلی خان محمودآباد کے خلاف اس طرح کی جانچ ہوگی تویہ ایک غلط اشارہ دے گا۔

عدالت نے کہا- علی خان محمودآباد کو بولنے اور لکھنے کی آزادی

جسٹس سوریہ کانت نے ان سے کہا کہ علی خان محمود آباد کے بولنے اور لکھنے پرکوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن وہ ان موضوعات پرنہیں لکھیں گے، جنہیں لے کران کے پوسٹ کی جانچ چل رہی ہے۔ حالانکہ کپل سبل نے عدالت سے جانچ میں تبدیلی کی ضرورت پرزور دیا، لیکن بینچ نے کہا کہ ابھی ایسے ہی رہنے دیں، اب اگلی سماعت میں بات کریں گے۔

کیا ہے علی خان محمودآباد کا پورا معاملہ؟

علی خان محمود آباد اشوکا یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ گزشتہ ہفتے آپریشن سندور سے متعلق انہوں نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ کیا تھا، جس کے بعد 18 مئی کو ان کی گرفتاری ہوئی اورسیشن کورٹ نے انہیں 27 مئی تک کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ حالانکہ سینئرایڈوکیٹ کپل سبل نے ان کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی، جہاں علی خان محمودآباد کو عبوری ضمانت مل گئی تھی۔ ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے انہیں پھٹکاربھی لگائی تھی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Umar Khalid-Sharjeel Imam: عمر خالد اور شرجیل امام کو بڑا جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے تیسری ضمانت درخواست بھی کی مسترد

جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…

6 hours ago

Election Commission Dispute: ’کابینہ سکریٹری کو خط لکھنا پروٹوکول کے خلاف‘، الیکشن کمیشن کے سابق افسر محمد امین کا بڑا دعویٰ

الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…

7 hours ago

PM Narendra Modi: گرین انرجی اسکیم، 2035 تک 900 گیگاواٹ غیر فوسل توانائی کا ہدف حاصل کرنے کی جانب اہم پیش رفت، پی ایم مودی

گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…

7 hours ago

بشیربدر کو اردواکادمی، دہلی نے پیش کیا خراج عقیدت، توسیعی خطبہ و شعری نشست کا انعقاد، سرکردہ شخصیات کی شرکت

پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…

8 hours ago