راہل گاندھی پر سپریم کورٹ کے تبصروں کے بعد کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو اپنے بھائی کی حمایت کرتے ہوئے عدالت کے تبصروں کو رد کردیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا سپریم کورٹ کے ججوں کے دائرۂ کار میں نہیں آتا ہے کہ ’’کون سچا ہندوستانی ہے‘‘۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کے بھائی فوج کا سب سے زیادہ احترام کرتے وہیں اور وہ فوج کے خلاف کبھی کچھ نہیں کہیں گے۔ سپریم کورٹ کے اس تبصرے کے بارے میں نامہ نگاروں کو جواب دیتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ کے معزز ججوں کے احترام کے ساتھ، وہ یہ فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں کہ کون سچا ہندوستانی ہے۔‘‘
اپوزیشن لیڈر کا فرض ہے حکومت سے سوال کرنا: پرینکا گاندھی
پرینکا نے مزید کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے یہ راہل گاندھی کا فرض ہے کہ وہ حکومت سے سوالات پوچھیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پیر کے روز راہل گاندھی کے خلاف دسمبر 2022 کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران فوج کے بارے میں ان کے تبصروں پر لکھنؤ کی ایک عدالت میں کارروائی پر روک لگا دی۔ تاہم سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سچا ہندوستانی ایسی بات نہیں کہتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’’اپوزیشن لیڈر کا کام ہے سوال پوچھنا اور حکومت کو چیلنج کرنا اس کا فرض ہے۔ میرا بھائی کبھی بھی فوج کے خلاف کچھ نہیں کہے گا۔ وہ فوج کو سب سے زیادہ احترام دیتاہے۔ اس لیے یہ (ان کے تبصروں کی) غلط تشریح ہے۔‘‘ دریں اثنا بی جے پی نے پیر کے روز راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ’’چین کو مضبوط بنانے‘‘ کا کام کیا ہے اور وہ چین اور پاکستان کی زبان بولتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…
اسمت مچھار کی بہادری کے اعتراف میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اعلان…
نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…
کاک پٹ میں پیش آنے والی جھڑپ کے دوران شریک پائلٹ نے پائلٹ پر چاقو…
پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ آئین ہند کا آرٹیکل مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین…
چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں ہتھیار چھوڑ کر مرکزی دھارے میں واپس آنے والے 210…