قومی

Supreme Court on Religious Conversion Case: لوجہاد اور غیرقانونی تبدیلی مذہب قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج، یوپی حکومت کونوٹس

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے لوجہاد اورغیرقانونی تبدیلی مذہب کے خلاف اترپردیش میں بنائے گئے متنازعہ قانون کوچیلنج کرنے والی ایک عرضی پرریاستی حکومت کونوٹس جاری کیا ہے۔ یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب سے اس قانون پرسوالات اٹھ رہے ہیں۔ یہ عرضی لکھنؤ کی سماجی کارکن روپ ریکھا ورما نے دائرکی ہے۔

عرضی گزارنے اپنی درخواست میں دلیل دی ہے کہ یہ قانون مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کوہراساں کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔ روپ ریکھا ورما کا کہنا ہے کہ اس قانون کی آڑمیں کسی کوبھی آسانی سے تبدیلی مذہب کے الزام میں پھنسایا جا سکتا ہے، جس سے شخصی آزادی اورآئینی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

سپریم کورٹ میں ہوسکتی ہے تفصیلی سماعت

عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک معاملے کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی، تب تک اترپردیش حکومت کواس ایکٹ کے تحت درج معاملوں میں کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا حکم بھی سپریم کورٹ دے۔ عدالت عظمیٰ نے اس نئی عرضی کوپہلے سے ہی زیرالتوا اسی طرح کے معاملوں کے ساتھ جوڑدیا ہے۔ یہ اشارہ دیتا ہے کہ سپریم کورٹ اس موضوع پرتفصیلی سماعت کرسکتا ہے۔

اترپردیش میں کیا ہے موجودہ قانون؟

اترپردیش میں بی جے پی حکومت نے لوجہاد کے مبینہ واقعات کوروکنے کا حوالہ دیتے ہوئے ‘پرہیبیشن آف غیرقانونی تبدیلی مذہب ایکٹ’ 2020 نافذ کیا تھا۔ تاہم انسانی حقوق کے کارکنان اوربہت سے قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ اس قانون کواقلیتوں اوربین المذاہب جوڑوں کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سب کی نظریں اس حساس معاملے پرسپریم کورٹ کی آگے کی کارروائی پرمرکوزہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Acid Attack: اسپتال سے گھر لوٹ رہی تھیں خاتون ڈاکٹر، سرپھرے نے پھینکا تیزاب؛ پولیس بھی حیران، تحقیقات میں چونکا دینے والے انکشافات

بہار کے بیگوسرائے میں اسپتال سے گھر واپس جا رہی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے…

27 minutes ago

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

46 minutes ago

’Meaning of ‘Inquilab Zindabad: انقلاب زندہ باد آج بھی کیوں گونجتا ہے؟ سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے اور لوگ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟

انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…

60 minutes ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

1 hour ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

2 hours ago