قومی

Supreme Court gets two new judges: سپریم کورٹ کو ملے دو نئے جج، سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے دلوایا حلف

Supreme Court gets two new judges: جمعرات (18 جولائی 2024) سپریم کورٹ کے لیے بہت خاص دن تھا۔ مدراس ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس آر مہادیون نے جمعرات کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے انہیں حلف دلایا۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نونگ میکاپم کوٹیسور سنگھ نے بھی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف لیا۔ سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے انہیں بھی حلف دلایا۔

کالجیم نے کی تھی ناموں کی سفارش

کالجیم نے جسٹس این کوٹیشور سنگھ اور جسٹس آر مہادیون کے ناموں کی سفارش کی تھی۔ جسٹس این کوٹیشور سنگھ منی پور سے سپریم کورٹ کے جج بننے والے پہلے شخص ہیں۔ این کوٹیشور سنگھ کو پہلی بار 2011 میں گوہاٹی ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ جب عدالت 2013 میں قائم ہوئی تو جسٹس سنگھ کا منی پور ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا۔ انہیں فروری 2023 میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ سنگھ 28 فروری 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس این کوٹیشور سنگھ 1 مارچ 1963 کو امپھال، منی پور میں پیدا ہوئے۔ وہ (مرحوم) جسٹس این ایبوٹومبی سنگھ کے بیٹے ہیں، جنہوں نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج اور منی پور کے پہلے ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے 1983 میں کیروڑی مل کالج سے تعلیم حاصل کی اور 1986 میں دہلی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔

یہ بھی پڑھیں- NEET-UG 2024: سپریم کورٹ NEET-UG 2024 سے متعلق درخواستوں پر آج کرے گا سماعت، 5 مئی کو ہوا تھا امتحان

کالجیم نے 11 جولائی کو کی تھی سفارش

جہاں جسٹس آر مہادیون کی پیدائش 10 جون 1963 کو چنئی میں ہوئی تھی، انہوں نے مدراس لاء کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے 25 سال تک بطور وکیل کام کیا۔ جسٹس مہادیون کو 2013 میں مدراس ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ سپریم کورٹ کالجیم نے 11 جولائی کو ان دو ججوں کے ناموں کی سفارش کی تھی۔ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری اور تبادلے کے فیصلے کالجیم سسٹم کے ذریعے لیے جاتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago