قومی

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آرمیں ہرقسم کے پٹاخوں کی کھلے عام فروخت پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔ عدالت نے حکومت سے فوری توجہ دینے کوکہا ہے۔ عدالت کے مطابق، صرف گرین پٹاخے اورمقررہ وقت میں جلانے کی اجازت دی گئی ہے، اس کے باوجود بازاروں میں ہر طرح کے پٹاخے دستیاب ہیں۔ دہلی-این سی آرمیں فضائی آلودگی کے پیش نظرسپریم کورٹ کی جانب سے پٹاخوں کی فروخت اورانہیں جلانے کے لیے مقررکردہ پابندیوں کے باوجود بازاروں میں ہرقسم کے پٹاخے فروخت ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اس پورے معاملے پرسپریم کورٹ نے سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے فوری طورپرتوجہ دینے کوکہا ہے۔ عدالت نے ایک اخبارمیں شائع ہونے والی خبرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں ہرطرح کے پٹاخے دستیاب ہیں، جبکہ سپریم کورٹ نے صرف گرین پٹاخے جلانے کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں حکومت کوضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سپریم کورٹ نے پٹاخوں کی فروخت پرکیا کہا؟

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹرجنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبارمیں شائع ہونے والی خبرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں ہرطرح کے پٹاخے دستیاب ہیں۔ جسٹس سندریش نے کہا کہ لائسنس یافتہ ہوں یا بغیرلائسنس والے، کیوآرکوڈ والے ہوں یا بغیرکیوآرکوڈ والے، ہر طرح کے پٹاخے بازاروں میں مل رہے ہیں۔ جبکہ سپریم کورٹ نے صرف گرین پٹاخوں کومخصوص شرائط اورمقررہ وقت کے اندرجلانے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرکے روزسپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری کیے جانے کے باوجود پٹاخوں کی دکانوں پرہرطرح کا سامان فروخت ہورہا ہے۔ براہ کرم اس معاملے پرتوجہ دی جائے۔

صرف دو دن گرین پٹاخے جلانے کی اجازت

قابل ذکرہے کہ دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظرسپریم کورٹ نے پٹاخوں کی فروخت اورانہیں جلانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ عدالت کے حکم کے مطابق، دیوالی کے موقع پر 7 اور 8 نومبر کو صرف گرین پٹاخے جلانے کی اجازت ہوگی۔ اس کے لیے مخصوص وقت بھی مقررکیا گیا ہے۔ اس کے بعد 9 نومبرسے پٹاخوں پردوبارہ پابندی نافذ ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ اجازت صرف گرین پٹاخوں کے لیے ہے، لیکن بازاروں میں دیگراقسام کے پٹاخوں کی فروخت سے عدالتی احکامات پرعمل درآمد سے متعلق سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

20 minutes ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

23 minutes ago

Cyclone Murasu: آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا سمندری طوفان موراسو، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں شدید…

2 hours ago