قومی

Delhi Car Blast: لال قلعہ دھماکے میں اب تک 9 لوگوں کی موت، چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی نے دکھ کا کیا اظہار، دہرایا عدالتی عزم

نئی دہلی: پیر کی شام دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس المناک واقعے کے بعد ملک کی تمام سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ پر ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔ اس افسوسناک حادثے پر بھارت کے چیف جسٹس (CJI) جسٹس بی آر گوئی نے سپریم کورٹ اور پورے عدالتی و قانونی برادری کی جانب سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے شہری وقار کے تحفظ کے لیے عدلیہ کی پختہ وابستگی کو بھی دہرایا۔

چیف جسٹس نے افسوس کا کیا اظہار

جسٹس گوئی نے کہا، ’’ہم سب 10 نومبر 2025 کی شام دہلی میں ہوئے کار دھماکے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے گہرے دکھ میں ہیں۔ سپریم کورٹ آف انڈیا اور پورے عدالتی و قانونی طبقے کی جانب سے میں اُن تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ ہماری ہمدردی اور دعائیں ان سب کے ساتھ ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ہمدردی اُن افراد کے ساتھ بھی ہیں جو زخمی ہوئے ہیں یا کسی اور طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس نے اپنے پیغام میں کہا، “ایسے نقصان کے درد کو کوئی الفاظ کم نہیں کر سکتے، لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کی اجتماعی ہمدردی اور یکجہتی اس غم کی گھڑی میں کچھ تسکین اور حوصلہ دے گی۔”

شہری وقار کے تحفظ کا عزم

چیف جسٹس گوئی نے کہا، ’’اس غم کے وقت ہم سوگواروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے، انصاف کو یقینی بنانے اور ہر شہری کی عزتِ نفس کے تحفظ کے اپنے پختہ عزم کو دہراتے ہیں۔ مرنے ولوں کو ابدی سکون ملے اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ ملے۔‘‘

عدلیہ کی غیر متزلزل وابستگی

چیف جسٹس گوئی کا یہ پیغام صرف ایک رسمی تعزیت نہیں بلکہ دکھ اور غیر یقینی حالات کے درمیان عدلیہ کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ قانون کی بالادستی، انصاف کے قیام، اور ہر شہری کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ یہ یقین دہانی اُن خاندانوں کے لیے ایک حوصلہ ہے جنہوں نے اس سانحے میں اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

42 minutes ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

1 hour ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

2 hours ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

4 hours ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

5 hours ago