قومی

Supreme Court EVM Recount: سرپنج انتخاب میں تاریخی فیصلہ — پہلی بار سپریم کورٹ میں کھلی ای وی ایم، ہارا ہوا امیدوار فاتح قرار

پانی پت (ہریانہ) کے گاؤں بوانا لاکھو میں سرپنج کے عہدے پر انتخابی تنازع اس وقت نیا موڑ اختیار کر گیا جب سپریم کورٹ نے پہلی بار ای وی ایم کھول کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی۔ رجسٹرار کی نگرانی میں ہونے والی گنتی میں پہلے شکست خوردہ قرار دیے گئے امیدوار موہت ملک کو 51 ووٹ سے فاتح قرار دیا گیا۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ دو دن کے اندر نوٹیفکیشن جاری کر کے موہت ملک کو حلف دلایا جائے۔ انتخابی کمیشن نے اس سے قبل کلدیپ کمار کو فاتح قرار دیا تھا۔

ای وی ایم سپریم کورٹ میں کھلنے کا پہلا واقعہ

اس کیس میں سپریم کورٹ نے ای وی ایم اور تمام انتخابی ریکارڈ منگوا کر دوبارہ گنتی کرائی۔ دونوں امیدوار اس موقع پر موجود تھے اور پورے عمل کو ویڈیو ریکارڈ کیا گیا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد موہت ملک کی جیت کا باضابطہ اعلان ہوا۔ اس فیصلے نے ای وی ایم کے استعمال پر سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی اور کئی رہنماؤں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انتخابی تنازع کی ابتدا

بوانا لاکھو گاؤں میں سرپنج کا انتخاب 2 نومبر 2022 کو ہوا تھا۔ ابتدائی نتیجے میں کلدیپ کمار کو فاتح قرار دیا گیا، مگر موہت ملک نے نتیجے کو چیلنج کرتے ہوئے ایڈیشنل سول جج (سینئر ڈویژن)-کَم-الیکشن ٹریبونل میں درخواست دی۔ 22 اپریل 2025 کو ٹریبونل نے ایک بوتھ پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا، جسے پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ نے 1 جولائی کو کالعدم قرار دے دیا۔ اس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ میں گیا جہاں موہت ملک کے حق میں فیصلہ سنایا گیا۔

انتظامیہ کی تیاری اور موہت ملک کا ردعمل

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ موہت ملک نے کہا کہ وہ آزادیٔ ہند کی سالگرہ سے پہلے حلف اٹھا لیں گے اور اس سلسلے میں مسلسل انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

11 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

11 hours ago