قومی

Supreme Court Criticizes NTA for NEET Paper Leak: نیٹ امتحان معاملہ پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی، این ٹی اے اور مرکزی حکومت سے مانگا جواب

نیٹ یو جی 2026 امتحان سے متعلق دائر درخواستوں پر پیر کے روز سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔ فریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن(ایف اےآئی ایم اے)اور یونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ کی جانب سے داخل عرضیوں پر عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) اور مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 29 مئی کو ہوگی۔درخواست گزاروں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیٹ یو جی 2026 کا دوبارہ امتحان عدالتی نگرانی میں کرایا جائے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس پورے عمل کی نگرانی ایک “ہائی پاور کمیٹی” کرے، جس کی سربراہی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے ہاتھ میں ہو۔ ساتھ ہی اس کمیٹی میں سائبر سکیورٹی ماہر اور فارنسک سائنسدان کو بھی شامل کرنے کی مانگ کی گئی ہے تاکہ امتحانی عمل مکمل طور پر شفاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔

یچیکا میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک نئی آزاد امتحانی ایجنسی، یعنی این ای آئی سی، باضابطہ طور پر قائم نہیں ہو جاتی، تب تک نیٹ یو جی 2026 کی دوبارہ آزمائش اسی عدالتی کمیٹی کی نگرانی میں منعقد کرائی جائے۔ اس کے علاوہ درخواست گزاروں نے امتحان کے سینٹر وائز نتائج عام کرنے کی بھی مانگ کی ہے، تاکہ کسی بھی غیر معمولی پیٹرن یا مبینہ بے ضابطگی کی شفاف جانچ ممکن ہو سکے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ماضی کے واقعات سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر پہلے بھی سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے اور کئی سفارشات بھی پیش کی گئی تھیں۔ ان سفارشات کو تسلیم کیے جانے کے باوجود ایسی صورتحال دوبارہ سامنے آنا تشویشناک ہے۔

عدالت نے این ٹی اے کو ہدایت دی کہ وہ مانیٹرنگ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کی موجودہ صورتحال سے متعلق حلف نامہ داخل کرے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین کے رادھا کرشنن بھی ایک تفصیلی حلف نامہ داخل کریں، جس میں ہائی پاور کمیٹی کی ہدایات پر کیے گئے اقدامات کی وضاحت ہو۔واضح رہے کہ نیٹ یو جی 2026 امتحان 3 مئی کو ملک بھر میں میڈیکل انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں امتحان کو اس وقت منسوخ کر دیا گیا جب یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ کچھ افراد نے مبینہ طور پر امتحان سے قبل سوالیہ پرچہ حاصل کر لیا تھا اور رقم کے عوض امیدواروں میں تقسیم کیا تھا۔اس معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کر رہی ہے۔ تفتیشی ایجنسی اب تک اس کیس میں 11 افراد کو گرفتار کر چکی ہے، جبکہ پورے معاملے نے ملک بھر میں امتحانی نظام کی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

8 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

8 hours ago