دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ کے روزایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سنیتا کیجریوال دعویٰ کر رہی ہیں کہ آندھرا پردیش کے ایک رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو ای ڈی نے پریشان کیا، اس لئے انہوں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے اروند کیجریوال کے خلاف جھوٹا بیان دیا۔ سنیتا کیجریوال نے دو منٹ 18 سیکنڈ کے ویڈیو میں ای ڈی پرسنگین الزام بھی لگائے ہیں۔
سنیتا کیجریوال نے ویڈیو میں کیا یہ دعویٰ
سنیتا کیجریوال نے کہا کہ کیا آپ کو پتہ ہے کہ کیجریوال کو گرفتارکیوں کیا گیا ہے؟ کیجریوال جی کو این ڈی اے کے ایک رکن پارلیمنٹ منگوٹا شرنیواسلو ریڈی کے بیان پر گرفتار کیا گیا۔ یہ آندھرا پردیش سے این ڈی اے کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ 17 ستمبر 2022 کو ایم ایس آرکے ٹھکانوں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ریڈ ہوئی۔
کیجریوال سے دہلی سکریٹریٹ میں ملنے کا دعویٰ
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی اروند کیجریوال سے ملے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہاں میں 16 مارچ 2021 کو اروند کیجریوال سے دہلی سکریٹریٹ میں ملاتھا۔ میں دہلی میں ایک فیملی چیریٹیبل ٹرسٹ کھولنا چاہتا تھا، اس کے لئے دہلی کے وزیراعلیٰ سے زمین کے بارے میں ملا تھا۔ کیجریوال جی نے کہا کہ لینڈ لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کے پاس ہے، آپ درخواست دے دیجئے، ہم دیکھتے ہیں۔
ای ڈی کو پسند نہیں آئے بیان: سنیتا
انہوں نے کہا کہ ای ڈی کو ایم ایس آر کا جواب پسند نہیں آیا، ای ڈی نے کچھ دن بعد ایم ایس آر کے بیٹے راگھو منگوٹا کو گرفتارکرلیا۔ این ڈی اے کے رکن پارلیمنٹ منگوٹا ریڈی نے ای ڈی کو جو پہلے دو باربیان دیئے، وہ ای ڈی کو پسند نہیں آئے۔ اس کے بعد ای ڈی نے ان کے بیٹے کو گرفتارکرلیا اورپانچ ماہ تک جیل میں پریشان کیا۔ ایم ایس آرکے پھر سے بیان لئے گئے، لیکن وہ اپنا پہلے والا بیان ہی دوہراتے رہے کیونکہ وہی سچ تھا اوران کے بیٹے راگھو ریڈی کی ضمانت خارج ہوتی رہی۔
اس دوران صدمے سے راگھو کی اہلیہ یعنی ایم ایس آرکی بہو نے خود کشی کی کوشش کی اور بہت بیمارہوگئیں۔ ان سب کو دیکھتے ہوئے بیٹے کے لئے وہ ٹوٹ گئے۔ 17 جولائی 2023 کو ایم ایس آرنے ای ڈی میں اپنا بیان بدل دیا۔ انہوں نے اب کہا کہ 16 مارچ 2021 کو میں اروند کیجریوال جی سے ملنے گیا تھا، مشکل سے چار پانچ منٹ ملاقات ہوئی۔ میرے کمرے میں گھستے ہی اروند کیجریوال نے مجھ سے کہا کہ دہلی میں آپ شراب کا کام شروع کیجئے، بدلے میں عام آدمی پارٹی کو 100 کروڑ روپئے دے دیجئے۔ کیجریوال جی سے میری پہلی اور آخری ملاقات تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…