ہندوستانی سنیما کی پہلی خاتون سپراسٹاراورلیجنڈری اداکارہ آنجہانی سری دیوی کی سالگرہ (13 اگست 2026) کے خاص موقع پران کی بایوگرافی ’Empress: The Definitive Biography of Sridevi‘ کے فرسٹ لُک کورکی رونمائی کردی گئی ہے۔ بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اپنی چھاپ چھوڑنے والی گلوبل آئیکن پرینکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پراس کثیرانتظار شدہ کتاب کا فرسٹ لک شیئرکرتے ہوئے سری دیوی کوخراج عقیدت پیش کیا۔
پرینکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اورسوشل میڈیا اکاؤنٹس پرکورشیئرکرتے ہوئے لکھا، ”دی ون اینڈ اونلی… آپ کی بہت یاد آتی ہے۔ ہیپی ہیونلی برتھ ڈے #Sridevi #Empress… کمنگ سون“۔
مصنف دھیرج کمارنے اظہارتشکر
’Empress‘ کے مصنف دھیرج کمارنے پریس ریلیزجاری کرکے اس کتاب سے جڑی کئی جذباتی اوراہم باتیں شیئر کیں۔ دھیرج کمار نے کہا کہ سری دیوی جی کو ذاتی طور پر جاننے کے بعد 5 زبانوں، 5 دہائیوں اور300 سے زیادہ فلموں پر محیط ان کے غیرمعمولی اداکاری کے سفرکوقلمبند کرنا میرے لیے ایک نایاب تجربہ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری دیوی دنیا کی عظیم ترین اداکاراؤں میں سے ایک اورجنوبی ایشیا کی ایسی آئیکن تھیں، جنہوں نے اپنی فن کاری اورفلموں کے ذریعے 100 کروڑ (ایک ارب) سے زیادہ زندگیوں کو متاثر کیا۔ دھیرج کمار نے بونی کپور کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر عظیم اداکارہ کی نایاب تصاویراوران سنی کہانیوں تک رسائی ممکن نہیں تھی۔
سنیما کی دنیا کا تعاون
دھیرج کمار نے ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم سنیما کے دگج فن کاروں، ویسٹ لینڈ بکس (Westland Books) اور اپنے لٹریری ایجنٹ انیش کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہندوستان کی پہلی خاتون سپر اسٹار کی کہانی کو دنیا کے سامنے لانے میں مدد کی۔
ویسٹ لینڈ نے پرینکا چوپڑا کو کیوں منتخب کیا؟
پبلشنگ ہاؤس ’ویسٹ لینڈ بکس‘ کی ایڈیٹر کارتھیکا وی نے پرینکا چوپڑا کو ایک خط لکھا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بونی کپورنے خود اس بایوگرافی کے کورلانچ کے لیے پرینکا چوپڑا کے نام کی تجویزپیش کی تھی۔ ویسٹ لینڈ بکس کے خط میں کہا گیا کہ جس طرح سری دیوی نے ہندوستانی سنیما میں خواتین کی حدود کو توڑا، اسی طرح پرینکا چوپڑا آج عالمی پلیٹ فارمزپر ہندوستانی صلاحیت کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ایسے میں ایک گلوبل انڈین خاتون کی جانب سے دوسری عظیم گلوبل انڈین آئیکن کو خراج عقیدت پیش کرنا انتہائی معنی خیز ہے۔
امیتابھ بچن کا اینڈورسمنٹ اورٹرینڈنگ ٹاپک
ویسٹ لینڈ بکس کے ذریعے شائع ہونے والی اس آفیشل بایوگرافی کے کور پر صدی کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کا خصوصی پیغام بھی درج ہے، جس میں انہوں نے سری دیوی کو “The epitome of unmitigated talent” یعنی ”لامحدود اور بے مثال صلاحیت کی مجسم تصویر“ قرار دیا ہے۔ 1967 میں محض 4 سال کی عمر میں تمل فلم ’کندھن کرونئی‘ سے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اور 1972 میں ’رانی میرا نام‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی سری دیوی کو 2013 میں ’پدم شری‘ سے نوازا گیا تھا۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر کتاب کے کور لانچ ہوتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر #Sridevi ٹرینڈ کرنے لگا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی قانونی معاونت اور…
میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…