قومی

Delhi-NCR, important guidelines: دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں 2 ماہ تک کھیلوں کی سرگرمیوں پر روک، سی اے کیو ایم نے جاری کی ایڈوائزری

نئی دہلی : دہلی-این سی آر میں سردیوں کے دوران بڑھنے والی آلودگی کے پیش نظر اسکولوں میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کو لے کر اہم ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) نے دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں نومبر اور دسمبر کے دوران جسمانی کھیلوں کی سرگرمیاں اور کھیلوں کے مقابلے منعقد نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس دوران ہوا کا معیار اکثر انتہائی خراب سے لے کر سنگین سطح تک پہنچ جاتا ہے۔

سردیوں میں آلودگی بن جاتی ہے بڑی پریشانی

نومبر اور دسمبر میں دہلی کے ساتھ ساتھ پورے این سی آر میں آلودگی کا مسئلہ کافی بڑھ جاتا ہے۔ ہوا میں آلودگی کی سطح بڑھنے سے سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے اور کھلے میدان میں طویل وقت تک جسمانی سرگرمیاں کرنا بچوں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سی اے کیو ایم نے اسکولوں کو پہلے ہی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔گزشتہ کچھ برسوں میں آلودگی کی صورتحال خراب ہونے پر اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں پر بھی روک لگانی پڑی ہے۔ اس بار کمیشن نے سردیوں میں آلودگی بڑھنے سے پہلے ہی اپنی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ اب دہلی-این سی آر سے متعلق ریاستیں اور حکومتیں اس بارے میں اپنے طور پر احکامات جاری کرسکتی ہیں۔

گزشتہ سال سپریم کورٹ نے بھی دیے تھے ہدایات

گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر کھیلوں کے مقابلوں کا معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا تھا۔ عدالت نے ان مہینوں کے دوران ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کو ملتوی کرنے کے لیے مناسب ہدایات جاری کرنے کو کہا تھا۔ اس کے بعد سی اے کیو ایم نے 19 نومبر کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی تھیں۔ اس بار کمیشن نے پہلے ہی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

2025 میں ایک دن بھی صاف نہیں رہی ہوا

گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں دہلی کی ہوا کی صورتحال کتنی خراب رہی، اس کا اندازہ اعداد و شمار سے لگایا جاسکتا ہے۔ 2025 میں نومبر میں 3 دن اور دسمبر میں 5 دن ایسے رہے، جب دہلی کا اے کیو آئی 400 سے اوپر پہنچ گیا تھا۔ اے کیو آئی کا 401 سے 500 کے درمیان ہونا ’سنگین‘ زمرے میں آتا ہے۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، 0 سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو ’اچھا‘، 51 سے 100 کو ’اطمینان بخش‘، 101 سے 200 کو ’درمیانہ‘، 201 سے 300 کو ’خراب‘، 301 سے 400 کو ’انتہائی خراب‘ اور 401 سے 500 کو ’سنگین‘ قرار دیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

26 minutes ago

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

33 minutes ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

1 hour ago