Accident:ہریانہ کے بھیوانی ضلع میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ جس میں چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھیوانی-بہل روڈ پر سرلا گاؤں کے قریب ایک بلینو کار ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بلینو کار میں سفر کر رہے پانچوں دوست اس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ اسی دوران ٹرک ڈرائیور کے ہلپر کی بھی دردناک موت ہو گئی۔
کار اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم
یہ حادثہ تیز رفتار کار سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ منگل کی دیر رات ایک کار میں چھ نوجوان سرلا گاؤں سے آرہے تھے اور کار کی رفتار بہت زیادہ تھی۔ اسی دوران دوسری گاڑی کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے بلینو کار کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑگئے۔
خوفناک حادثے میں چھ افراد کی موت
گاڑی میں سوار چار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔جب کہ دو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ٹرک ڈرائیور کا ہلپرپیچھے سے رسیاں ٹھیک کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں اس کی بھی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
متوفی ٹرک ہلپر یوپی کا رہنے والا تھا
حادثے کے بعد پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔ دیر رات پیش آئے اس حادثے میں مرنے والوں کی شناخت نصیب عرف مولاد ساکن بڈھیرا، وکاس مہالا، پردیپ، روی اندیوالی اور جتیندر ساکن لڈیاوالی کے طور پر کی گئی ہے۔ متوفی ٹرک کے ہلپر کا تعلق یوپی سے بتایا جاتا ہے۔
کار اوبرا سے بہل کی طرف جاررہی تھی
حادثے کا شکار ہونے والی کار اوبرا سے بہل کی طرف جارہی تھی۔جب کہ روڑی پتھروں سے بھرا ٹرک گاؤں شیرلا کے قریب کھڑا تھا۔ گاڑی پیچھے سے ٹکرائی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیوانی کے ڈی ایس پی جئے بھگوان، ایس ایچ او بہل سمیت کمار شیوراں اور سیوانی تھانے کے انچارج سکھویر جاکھڑ موقع پر پہنچے اور دونوں زخمی نوجوانوں کو علاج کے لیے بھیوانی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…