قومی

PM Modi Daily Subhashit: حسن کردار، ضبط، علم، بہادری، گفتگو، صلاحیت اور احسان انسان کی زندگی کو روشن کرتے ہیں: پی ایم مودی

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سنسکرت شلوک شیئر کیا، جس میں انسان کی زندگی کو روشن کرنے والی آٹھ اہم خوبیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے لکھا کہ عقل، حسنِ کردار، ضبطِ نفس، علم، بہادری، اچھی گفتگو، اپنی صلاحیت کے مطابق عطیہ اور احسان مندی جیسی خوبیاں انسان کی شخصیت کو نکھارتی اور زندگی کو بامقصد بناتی ہیں۔

:وزیراعظم مودی نے سنسکرت کا یہ شلوک شیئر کیا

’’अष्टौ गुणाः पुरुषं दीपयन्ति प्रज्ञा सुशीलत्वदमौ श्रुतं च। पराक्रमश्च बहुभाषिता च दानं यथाशक्ति कृतज्ञता च।।‘‘

اس کا مفہوم ہے کہ آٹھ خوبیاں انسان کی زندگی کو روشن کرتی ہیں۔ عقل اس کی راہ واضح کرتی ہے، حسنِ کردار اس کے عمل کو پاکیزہ بناتا ہے اور ضبطِ نفس اسے نظم و ضبط میں رکھتا ہے۔ علم اسے درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت دیتا ہے، بہادری مشکل حالات میں ثابت قدم رکھتی ہے اور گفتگو کی مہارت اسے معاشرے میں عزت دلاتی ہے۔ اپنی استطاعت کے مطابق عطیہ دینا اور دوسروں کے احسانات کے تئیں شکر گزار رہنا اس کی شخصیت کو کمال عطا کرتا ہے۔

ایک دن پہلے بھی شیئر کیا تھا سنسکرت شلوک

:اس سے ایک روز قبل پیر کو بھی وزیراعظم کی جانب سے ایک سنسکرت شلوک شیئر کیا گیا تھا

’’भद्रं कर्णेभिः शृणुयाम देवा भद्रं पश्येमाक्षभिर्यजत्राः॥ स्थिरैरङ्गैस्तुष्टुवांसस्तनूभिर्व्यशेम देवहितं यदायुः॥‘‘

اس کا مفہوم تھا کہ انسان کو سچ، نیک اور علم میں اضافہ کرنے والی باتیں سننی چاہئیں اور فلاح و بہبود پر مبنی خیالات کو اپنانا چاہیے۔ صحت مند جسم، بہترین کردار اور اعلیٰ اوصاف کے ساتھ زندگی کو عوامی فلاح کے لیے وقف کرنا چاہیے اور سچی، مستند اور عوامی مفاد کی معلومات پھیلا کر ملک و معاشرے کو بیدار، مضبوط اور ہم آہنگ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

7 اگست کو بھی شیئر کیا تھا ’سبھاشِت‘

:اس سے قبل 7 اگست کو بھی وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پر ایک سنسکرت ’سبھاشِت‘ شیئر کیا تھا۔ انہوں نے لکھا

’’किं चन्द्रमाः प्रत्युपकारलिप्सया करोति गोभिः कुमुदावबोधनम्। स्वभाव एवोन्नतचेतसां सतां परोपकारव्यसनं हि जीवितम्॥‘‘

اس شلوک کا مفہوم ہے کہ چاند کسی بدلے کی خواہش میں اپنی کرنوں سے کمودنی کو روشن نہیں کرتا بلکہ دوسروں کو روشنی دینا اس کی فطرت ہے۔ اسی طرح عظیم اور وسیع القلب نیک لوگ بھی کسی ذاتی مفاد یا توقع کے بغیر دوسروں کی بھلائی کرتے رہتے ہیں، کیونکہ دوسروں کی مدد اور فلاح ان کی فطرت کا حصہ ہوتی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے مسلسل سنسکرت شلوک اور ان کے مفاہیم شیئر کرنے کا مقصد قدیم بھارتی علمی اور اخلاقی روایات میں موجود انسانی اقدار، نیک کردار، علم، خدمت اور پرہیزگاری جیسے پیغامات کو عوام تک پہنچانا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

10 minutes ago

Swami Prasad Maurya Remarks on INDIA Alliance: ’راہل ہی ملک کے ہیرو ہیں، مجھے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘، اکھلیش کے انکار پر سوامی پرساد موریہ کا جواب

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…

57 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago