Ziaur Rahman Barq: سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ برق کے گھر پر بلڈوزر ایکشن اور بھاری جرمانے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ نقشہ پاس کرائے بغیر مکان کی تعمیر کے حوالے سے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یہ نوٹس انتظامیہ نے انہیں سیکشن 10 ریگولیشن آف بلڈنگ آپریشن ایکٹ 1958 کے تحت دیا ہے۔
غیر قانونی تعمیرات کا الٹی میٹم
اس پورے معاملے میں ایس پی ایم پی برق کو نوٹس بھیج کر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس میں برق کو غیر قانونی تعمیرات کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔ گھر کی تعمیر نہ روکنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ 500 روپے یومیہ اور جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ انہدامی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Supreme Court: ’فرقہ واریت اور بدامنی پھیلانے والوں پر پایا جائے گا قابو‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مولانا ارشد مدنی کا بیان
دو سال سے جاری ہے تعمیراتی کام
آپ کو بتاتے چلیں کہ برق کے گھر کی تعمیر کا کام گزشتہ دو سال سے جاری ہے۔ ایس پی ایم پی برق کا زیر تعمیر مکان نخاسہ تھانہ علاقہ کے دیپا سرائے میں بنایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ نوٹس ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب ایک دن پہلے بدھ کو سنبھل میں بلڈوزر کارروائی کی گئی تھی۔ ایم پی برق نے اس کی مخالفت کی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
پبلک واٹر کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل اڈاؤ سلوا نے کہا کہ 17 کمیونٹی واٹر ٹینکوں…
اتوار کو، لاکھوں عقیدت مندوں نے صبح سویرے سنگم میں مقدس غسل کیا۔ جس میں…
اڈانی گروپ اور اسکون نے اس سال پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں عقیدت…
اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ…
حال ہی میں تمل ناڈو کے رانی پیٹ میں مسافروں سے بھری بس سبزیوں سے…
مہا وکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعتیں مہاراشٹر میں بی ایم سی الیکشن الگ سے لڑنے…