بھارت ایکسپریس۔
SP MP Dimple Yadav on Women Reservation Bill 2023: خواتین ریزرویشن بل سے متعلق آج لوک سبھا میں بحث ہو رہی ہے، جس میں برسراقتداراور اپوزیشن دونوں کی طرف سے اپنی دلیلیں رکھی جا رہی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کی طرف سے رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے لوک سبھا میں اپنی بات رکھی۔ اس دوران انہوں نے خواتین ریزرویشن بل میں ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی طبقہ کی واتین کو بھی ریزرویشن دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بل کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کی منشا پر بھی سوال اٹھائے۔
ڈمپل یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کرتی ہے، لیکن اس میں سبھی طبقات کی خواتین کو شامل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل میں ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اوراقلیتی طبقہ کی خواتین کے لئے بھی ریزرویشن ہونا چاہئے۔ انہوں نے اس دوران حکومت کی منشا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو یہ 9 سال کے بعد کیوں یاد آیا ہے۔ حکومت صرف الیکشن میں اس کا فائدہ لینے کے لئے یہ کر رہی ہے۔
ڈمپل یادو نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے سے بھی سوال کیا کہ آپ دیہی خواتین کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہیں تو پھر حکومت پسماندہ طبقات کی خواتین کا درد کیوں نہیں سمجھتی۔ اس بل میں پسماندہ طبقات کی خواتین کو بھی ریزرویشن دیا جانا چاہئے۔
سونیا گاندھی نے کیا یہ بڑا مطالبہ
کانگریس کی سابق صدرسونیا گاندھی نے نئے پارلیمنٹ میں پہلی بارخطاب کرتے ہوئے خواتین ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن بل) پربحث میں حصہ لیا۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ میں اس بل کی حمایت میں ہوں۔ کانگریس کی طرف سے میں ناری شکتی وندن بل 2023 کی حمایت میں کھڑی ہوں۔ دراصل، وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کے روزخواتین ریزرویشن بل کو ناری شکتی وندن بل کے طورپرنیا نام دیا ہے۔ سونیا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستانی ناری (ہندوستانی خواتین) نے سب کے لئے کام کیا ہے۔ خواتین کے صبرکا اندازہ لگانا بے حد مشکل بھرا کام ہے۔ ہندوستانی خواتین نے کبھی شکایت نہیں کی ہے۔ خواتین میں سمندرکی طرح صبرہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے عظیم ملک کی ماں ہیں۔ ہرمحاذ پرخواتین نے مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر مقابلہ کیا ہے۔ عورت قربانی کی مثال ہے۔ عورت کے صبرکا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ عورت میں سمندرکی طرح صبرہوتا ہے۔ خواتین ریزرویشن بل سب سے پہلے کانگریس نے پاس کیا تھا۔ میں اس بل کی حمایت کرتی ہوں۔ راجیو گاندھی جی کا خواب ابھی ادھورا پورا ہوا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…