نئی دہلی، 21 نومبر (بھارت ایکسپریس): سونو سود نے بڑا دل دکھا کر پرینکا کی مدد کی ہے۔ اداکار نے خود اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے جانکاری دی ہے کہ اب گریجویٹ چائے والی کی دکان کوئی نہیں ہٹائے گا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، “پرینکا کی چائے کی دکان کے لیے جگہ کا بندوبست کر دیا گیاہے۔”
فلموں میں اداکاری کے علاوہ سونو سود لوگوں کی مدد کرنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ اداکار ہر ممکن طریقے سے کسی بھی ضرورت مند کی مدد کرنے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔ اب اداکار پریانکا گپتا کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں، جنہیں بہارکی گریجویٹ چائے والی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حال ہی میں پریانکا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ رو رو کر انتظامیہ سے سوال کر رہی تھیں۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ نے ان کی حمایت میں آواز اٹھائی۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو سونو حال ہی میں فلم ’سمراٹ پرتھویراج‘ میں نظر آئے تھے۔ فلم میں وہ چندر بردائی کے کردار میں نظر آئے تھے۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو سکی۔ اس فلم کے بعد وہ جلد ہی فلم ’فتح‘ میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ تامل فلم ‘تملارسن’ میں بھی کام کر رہے ہیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…