قومی

Sonia Gandhi Launches Her Book: راہل-پرینکا سمیت اہم رہنماؤں کی موجودگی میں سونیا گاندھی نے لانچ کی اپنی خود نویشت، بتائی خاندان کی کہانی لکھنے کی اصل وجہ

کانگریس کی سینئر لیڈر اور کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے اپنی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’بیلونگنگ: اے جرنی آف لو‘ (Belonging: A Journey of Love) کی رونمائی کی۔ اس موقع پر ان کے بیٹے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور بیٹی پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔ کتاب کی رونمائی کے دوران سونیا گاندھی نے اسے لکھنے کی وجہ بتائی اور اس پر ملنے والے ردعمل اور تنقید کے بارے میں بھی اپنی بات رکھی۔

تنقید پر کیا بولیں سونیا گاندھی؟

سونیا گاندھی نے کہا کہ کتاب کے سلسلے میں لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور اپنائیت سے وہ بے حد متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’لوگوں نے اپنے تبصروں، کتابیں خرید کر اور یہاں تک کہ تنقید کے ذریعے بھی جس محبت اور اپنائیت کا اظہار کیا ہے، اس سے میں بہت متاثر ہوئی ہوں۔ یہ سب ضروری ہے۔‘‘اپنی کتاب پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے سونیا گاندھی نے کہا کہ کچھ ردعمل کافی سخت اور تلخ ہیں، جبکہ کچھ لوگ کھل کر اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا، ’’کچھ تنقیدیں کافی سخت ہیں۔ کچھ لوگ زیادہ ایمانداری سے اپنی بات رکھتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ان کے خیال میں مجھے کیا کہنا چاہیے تھا اور کیا نہیں کہنا چاہیے تھا۔‘‘

خاندان کے بارے میں پھیلائی گئیں بے بنیاد باتیں

سونیا گاندھی نے بتایا کہ اپنی یادداشتیں لکھنے کے پیچھے ایک بڑی وجہ ان کے خاندان کے بارے میں کہی جانے والی باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ساس، شوہر، بیٹے، بیٹی اور خود ان کے بارے میں کئی طرح کی باتیں پھیلائی جاتی رہی ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا، ’’میرے خاندان اور میرے بارے میں بہت کچھ کہا جا رہا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر باتیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ حقیقت میں ہم جیسے ہیں، ان باتوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘ سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ سیاست میں ان کے ساتھیوں اور دوستوں کو بھی شاید اس طرح کے تجربات کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔ لوگوں کے بارے میں کہانیاں گھڑی جاتی ہیں، جھوٹ پھیلائے جاتے ہیں اور ایسی باتیں کہی جاتی ہیں جو حقیقت سے بہت دور ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے انہوں نے اپنی یادداشتوں کے ذریعے اپنے جذبات سامنے رکھنے اور اپنے خاندان کے بارے میں وہ سب کچھ بتانے کا فیصلہ کیا جسے وہ خود جانتی ہیں۔ انہیں امید تھی کہ شاید لوگ ان کی کہانی سننے کے لیے تیار ہوں گے۔

کتاب کی رونمائی میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت

سونیا گاندھی نے اپنے بچوں، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کی موجودگی میں کتاب کی رونمائی کی۔ تقریب میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری، پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، کانگریس رہنما پی چدمبرم اور ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کتاب کی رونمائی کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ایک جگہ جمع ہوئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Amit Shah arrives in Vijayawada: وزیرداخلہ امت شاہ وجے واڑہ پہنچے، مرکزی وزیررام موہن نائیڈو نے کیا استقبال

اس سے قبل دن میں امت شاہ نے مہاراشٹر کے پونے میں بھارتیہ جین سنگھٹنا…

32 minutes ago

PM Modi Visits Manila: ’جو ملک ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کرے گا، وہ ترقی کرے گا‘، منیلا میں ہندوستانی برادری نے کی وزیر اعظم مودی کی تعریف

فلپائن میں مقیم ہندوستانی برادری نے وزیر اعظم نریندر مودی کے منیلا دورے پر خوشی…

33 minutes ago

PM Modi meets Indian diaspora in Manila: وزیراعظم مودی نے منیلا میں ہندوستانی برادری سے کی ملاقات، ’’سیتا: دی رامائن ری وزیٹڈ‘‘ کی پیشکش کو سراہا

فلپائن ’’نیویگیٹنگ دی فیوچر‘‘ کے موضوع کے تحت 49ویں آسیان سربراہی اجلاس اور اس سے…

47 minutes ago