قومی

Weather Update Today: کہیں آفت ہے تو کہیں راحت!جانئے دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں کیسا رہے گا موسم ؟

Weather Update Today: ملک بھر کی کئی ریاستوں میں بارش کے بعد اس وقت موسم خوشگوار ہے۔ کچھ ریاستیں ایسی ہیں جہاں بارش لوگوں کے لیے پریشانی  یا آفت کا باعث بن گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے 20 سے زائد اضلاع میں شدید بارش کے بعد ریاست میں حالات بے قابو ہو گئے ہیں۔ گجرات میں محکمہ موسمیات نے 18 ستمبر کو بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاست میں 19 ستمبر کو بھی شدید بارش کا امکان ہے۔جس کی وجہ سے لوگوں کو محفوظ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر 18 ستمبرکو دہلی-این سی آر میں دن بھر آسمان ابر آلود رہنے اور کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اگر ہم درجہ حرارت کی بات کریں تو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ راجدھانی دہلی سمیت اتراکھنڈ، جموں ڈویژن، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں آج یعنی 18 ستمبر کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ایم پی اور گجرات میں بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری

مدھیہ پردیش کے 20 سے زیادہ اضلاع میں موسلادھار بارش لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ اجین میں کشیپرا ندی کے پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہی نہیں شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ہی آج ایم پی اور گجرات میں بھی بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یوپی میں بھی بارش کے بعد موسم کا انداز  ایک دم بدل گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی یوپی میں آج یعنی 18 ستمبر کو موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ اتراکھنڈ، جموں ڈویژن، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ منی پور، میزورم، تریپورہ، آسام، میگھالیہ میں 21 ستمبر تک شدید بارش کی توقع ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

18 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago