قومی

Soldierathon Delhi 2026: دہلی میں 5 اپریل کو ہوگا سولجراتھن کا عظیم انعقاد، سی ایم ڈی اپیندر رائے اور جنرل وی کے سنگھ کریں گے فلیگ آف، بھارت ایکسپریس پر براہ راست نشریات

نئی دہلی ایک بار پھر حب الوطنی، فٹنس اور سماجی ذمہ داری کے منفرد امتزاج کی گواہ بننے جا رہی ہے۔ 5 اپریل کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ”پی این بی سولجراتھن – رن ود سولجرز، رن فار سولجرز“ کا شاندار انعقاد کیا جائے گا، جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ اس میگا ایونٹ کو اپیندر رائے اور جنرل وی کے سنگھ فلیگ آف کریں گے، جبکہ اس پورے پروگرام کی براہ راست نشریات بھارت ایکسپریس پر دکھائی جائیں گی۔ یہ سولجراتھن نہ صرف ایک میراتھن ریس ہے بلکہ ملک کے ان بہادر فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی ایک بڑی مہم بھی ہے جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں یا شدید زخمی ہوئے۔ اس بار کے ایونٹ میں اب تک 26,741 سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرایا ہے اور منتظمین کے مطابق یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس میراتھن میں فوجی جوانوں کے ساتھ ساتھ عام شہری، طلبہ، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق اس ریس کے دوران شرکاء کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریس کے دوران تقریباً چار لاکھ پانی کی بوتلوں کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ دوڑنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ اسٹیڈیم اور انڈیا گیٹ کے اطراف سیکیورٹی اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کو بھارت ایکسپریس کے مختلف پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس مہم کی شروعات ریٹائرڈ میجر سریندر پونیا نے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی رہنمائی میں کی تھی۔ ڈاکٹر کلام کے انتقال کے بعد اس مشن کو سابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی سرپرستی حاصل رہی، جبکہ اب اس مہم کی قیادت جنرل وی کے سنگھ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شلپا بھگت نے ”فٹ بھارت“ مہم کے ذریعے اس تحریک کو ملک بھر میں فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سولجراتھن اس سے قبل گنگٹوک، رائے پور، پونے، حیدرآباد، جے پور اور ممبئی جیسے شہروں میں بھی کامیابی کے ساتھ منعقد ہو چکی ہے۔ ہر سال اس ایونٹ میں شرکاء کی تعداد اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس میراتھن کا سب سے اہم مقصد زخمی فوجیوں کے علاج اور بحالی کے لیے فنڈ جمع کرنا ہے۔ اس ایونٹ سے حاصل ہونے والی رقم ان فوجیوں کے علاج، مصنوعی اعضا، بحالی اور دیگر ضروری سہولیات پر خرچ کی جاتی ہے جو جنگ یا دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں زخمی ہوئے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مہم کے ذریعے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ملک اپنے فوجیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس ایونٹ کا ایک اہم حصہ ریس ایکسپو بھی ہے جو 2 سے 4 اپریل تک تیاگ راج اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ یہاں شرکاء کو چیسٹ نمبر، ٹی شرٹ اور گڈی بیگ فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لوگ زخمی فوجیوں سے ملاقات بھی کر سکیں گے۔ ایکسپو میں فٹنس سرگرمیوں، ثقافتی پروگراموں اور خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

3 اپریل کو شام چار بجے ایک خصوصی بھجن جیمنگ پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں معروف فنکار مذہبی اور روحانی بھجن پیش کریں گے۔ منتظمین کے مطابق یہ پروگرام شرکاء کو روحانی توانائی فراہم کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ اس میگا ایونٹ کی کامیابی کے لیے تقریباً 1500 سے زائد این سی سی رضاکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ 900 سے زیادہ فوجی اہلکار بھی انتظامات میں حصہ لیں گے۔ شرکاء کے لیے ایک اور اہم سہولت یہ دی گئی ہے کہ وہ اپنے بائب نمبر کے ساتھ دہلی میٹرو میں مفت سفر کر سکیں گے۔ ریس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ہاف میراتھن صبح پانچ بجے شروع ہوگی، دس کلومیٹر ریس صبح چھ بجے جبکہ پانچ کلومیٹر فَن رن صبح سات بجے منعقد ہوگی۔ یہ ایونٹ نریندر مودی کی فٹ انڈیا مہم کو بھی تقویت دے گا۔ منتظمین کے مطابق سولجراتھون صرف ایک دوڑ نہیں بلکہ حب الوطنی، جذبے اور ذمہ داری کی علامت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Rape of Female Student: پنجاب میں LPU میں طالبہ کے مبینہ ریپ پر طلبہ میں شدید غم و غصہ، رات بھر یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ

بتایا جا رہا ہے کہ طالبات کے ہاسٹل کے قریب سے طلبہ کا احتجاج شروع…

27 minutes ago

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

9 hours ago

Home Minister Amit Shah: ایشین گیمز 2026، میراتھن میں ساون برنوال نے جیتا سلور، امت شاہ نے کہا – ’کامیابی کی راہ پر اسی طرح دوڑتے رہیں‘

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین رائفل ٹیم نے جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…

10 hours ago

Thackeray Brothers Rally Against EC: ایس آئی آر کے خلاف پھر ایک ہوئے راج اور ادھو ٹھاکرے، 4 اکتوبر کو نکالیں گے بڑا احتجاجی مارچ

مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…

11 hours ago