ہندوستان نے آج سخت قدم اٹھاتے ہوئے چین کے ’گلوبل ٹائمز‘ کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ اور ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ورلڈ کے سوشل میڈیا ہینڈل کو بلاک کر دیا۔ ان دونوں پر یہ کارروائی فرضی خبریں اور غلط اطلاعات فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔
چین کے سرکاری ’ایکس‘ ہینڈل پر یہ پابندی
مرکزی حکومت نے چین کے سرکاری ’ایکس‘ ہینڈل پر یہ پابندی ایسے وقت میں لگائی ہے جب کچھ دن پہلے چین میں ہندوستانی سفارتخانہ نے میڈیا آؤٹ لیٹ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے پہلے شواہد کی تصدیق کرنے کی سخت وارننگ دی تھی۔
سفارتخانہ نے ’ایکس‘ پر اپنے پوسٹ میں کہا، ’’گلوبل ٹائمز نیوز، ہم آپ کو صلاح دیں گے کہ اس طرح کی غلط اطلاعات کو آگے بڑھانے سے پہلے آپ اپنے حقائق کی تصدیق اور اپنے ذرائع کی جانچ کرلیں۔
اس کے بعد سفارتخانہ نے پوسٹ میں آگے کہا، ’’کئی پاکستانی حامی ہینڈل OperationSindoor# کے سلسلے میں غلط دعوے پھیلا رہے ہیں، جس سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جب میڈیا آؤٹ لیٹ ذرائع کی تصدیق کیے بغیر ایسی جانکاری ساجھا کرتے ہیں تو یہ ذمہ داری اور صحافتی اخلاقیات میں سنگین تساہلی کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘
ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل بھی بلاک
دوسری طرف ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ورلڈ کے سوشل میڈیا ہینڈل کو بھی ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ہندوستان-پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی اور علاقائی تحفظ کو لے کر غلط اطلاعات دینے سے روکنے کے لیے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی آر ٹی ورلڈ اور گلوبل ٹائمز پر ہندوستان کے خلاف گمراہ کن اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کا الزام ہے۔ ان ملکوں کے نیوز پورٹل نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلس کے ذریعہ ہندوستان کے ’آپریشن سندور‘ سے جڑی فرضی خبریں پھیلائیں۔
غلط خبریں پھیلانے پر حکومت ہند سخت
واضح رہے کہ ہندوستان نے غلط خبریں فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سخت رخ اپناتے ہوئے ’ایکس‘ پر 8000 سے زیادہ کھاتوں کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے جن میں کئی بین الاقوامی نیوز ایجنسیاں اور اہم یوزرس کھاتے شامل ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کھاتے قومی سلامتی، بین الاقوامی تعلقات اور سماجی خیرسگالی کو نقصان پہنچنے والی غلط اطلاعات پھیلا رہے تھے۔ ٹی آر ٹی ورلڈ اور گلوبل ٹائمز کے کھاتے بھی اسی کارروائی کا حصہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…
پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپریل 2023 میں منظور کیے گئے ’نیشنل کوانٹم مشن‘ کا بھی…
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…
دہلی کے کنوٹ پلیس میں احتجاج اور حساس صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی ٹریڈرس…
دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشنوں کے دروازے بند کر دیے تھے۔ اس سے پہلے دہلی…