Snowfall In India: شمال وسطی ہندوستان میں سردی میں کمی آئی ہے، لیکن شمالی ریاستوں میں شدید برفباری ہو رہی ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، لداخ اور اتراکھنڈ میں بھی اتوار کے روز پہاڑوں سے بھاری برفباری ہوئی۔ خراب موسم کے باعث بعض مقامات پر پروازیں منسوخ کرنا پڑیں اور بعض مقامات پر شاہراہیں بند کردی گئیں۔ بلند پہاڑی علاقوں میں نقل و حرکت مکمل طور پر متاثر ہوئی۔ 7 ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
نیوز ایجنسی اے این آئی نے شمالی ریاستوں میں برفباری کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ رامبن میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آج سری نگر جموں ہائی وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سری نگر سے جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 7 ٹرینیں بھی منسوخ ہیں
یہاں تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ شمالی ہند کی ریاستوں میں برفباری کیسے ہو رہی ہے۔ ہماچل کے منالی، کنور، دھرم پور، کفری اور کیلونگ میں برفباری کی وجہ سے 500 سے زیادہ سڑکیں بند ہیں۔
کئی علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لاہول اسپتی، کنور، شملہ، کانگڑا، منڈی اور کلّو میں اگلے دو دنوں تک برفباری کے حوالے سے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
دہلی-این سی آر میں اتوار کی صبح تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قومی راجدھانی دہلی کے علاوہ راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش میں آج اور 5 فروری کو بارش ہو سکتی ہے۔
مدھیہ پردیش، راجستھان، دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور بہار میں سردی کا اثر دیکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال اور سکم میں آج اور کل یعنی 5 فروری کو ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…