قومی

Smriti Irani On Rahul Gandhi: اسمرتی ایرانی کا راہل گاندھی پر بڑا حملہ، کہا- ’ہندوستان تیرے ٹکڑے ہوں گے‘ نعرے کی حمایت کی تھی

Union Minister Smriti Irani On Rahul Gandhi: مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے کانگریس کے سابق صدر اورموجودہ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پرسخت تنقید کی ہے۔ حال ہی میں برطانیہ میں دیئے راہل گاندھی کے بیان کی وجہ سے مرکزی وزیر نے ان کی تنقید کی۔ راہل گاندھی کا بیان کہ ہندوستان کی جمہوریت خطرے میں ہے سے متعلق انہوں نے پلٹ وار کیا ہے۔

’بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے‘ کے نعرے کے وقت کہاں تھے راہل گاندھی

بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ راہل گاندھی نے ہندوستان کے جمہوری نظام کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ وہیں انہوں نے راہل گاندھی کے بیرون ملک میں جاکر بولنے پر کہا کہ ‘بیرون ممالک کی سرزمین پر جاکر راہل گاندھی ’بولنے کی آزادی‘ نہیں ہونے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں راہل گاندھی سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ایسا اگر ہے تو دہلی میں 2016  میں جب ایک یونیورسٹی میں ’بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے‘ کا نعرہ لگ رہا تھا تب آپ نے وہاں جاکر اس کی حمایت کی، وہ کیا تھا؟

ملک کے وقار پر کیا چوٹ

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ راہل گاندھی پرحملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ ’راہل گاندھی نے ملک کے وقار کو چوٹ پہنچائی ہے۔ پارلیمنٹ کا ممبر ہونے کے باوجود اس طرح کا بیان دینا غیرمناسب ہے۔ راہل گاندھی نے لندن میں غیرملکی ادارے کے سامنے جھوٹ بولاہے۔ ملک مخالف نعروں کی انہوں نے حمایت کی۔ پارلیمنٹ میں آکر ان کو معافی مانگنی چاہئے۔‘

راہل گاندھی نے لندن میں لگایا تھا یہ الزام

راہل گاندھی نے حال ہی میں لندن میں ایک تقریب میں اس بات کا الزام لگایا تھا کہ ہندوستانی جمہوریت کے ڈھانچے پر ’خطرناک حملہ‘ ہو رہا ہے۔ وہیں امریکہ اور یوروپ سمیت دنیا کے جمہوری ممالک کو اس مسئلے پر دھیان دینے میں ناکام رہنے کی بھی بات کہی۔ بیرون ملک میں دیئے اپنے بیان میں راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ ہندوستان کے جمہوری ڈھانچے کو برباد کرنے کا بھی الزام لگایا تھا۔ راہل گاندھی نے ان بیانات پر بی جے پی نے غیرملکی سرزمین پر ہندوستان کو بدنام کرنے کی بات کہتے ہوئے حملہ آور رخ اختیار کر رکھا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

5 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

6 hours ago