قومی

Smriti Irani Net Worth: دس سال میں دوگنی ہوگئی اسمرتی ایرانی کی جائیداد، ان کے شوہر کی مالیت میں بھی ہوا بھاری اضافہ

مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے پیر (29 اپریل) کو یوپی کی امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ انہوں نے مسلسل تیسری بار اس سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ امیٹھی سے بی جے پی کی امیدوار اسمرتی ایرانی نے حلف نامے میں اپنے اثاثوں کی معلومات دی ہیں۔اسمرتی ایرانی کے حلف نامے میں دی گئی معلومات کے مطابق وہ 8,75,24,296 روپے کی مالک ہیں۔ جبکہ ان کے شوہر کے پاس 8,81,77,790 روپے ہیں۔ ان کے پاس 1,08,740 روپے نقد ہیں جبکہ ان کے شوہر زوبین ایرانی کے پاس 3,21,700 روپے نقد ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ ان کے بینک کھاتوں میں 25,48,497 روپے اور ان کے شوہر کے بینک کھاتوں میں 39,49,898 روپے جمع ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف ایک بھی مجرمانہ مقدمہ درج نہیں ہے۔

صرف دس سال میں دوگنی ہوگئی دولت

سال 2019 میں دیے گئے حلف نامے کے مطابق، اسمرتی ایرانی کے پاس 4,71,01,948 روپے مالیت کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے تھے۔ اس سے قبل سال 2014 میں انہوں نے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے 4,14,98,621 ظاہر کیے تھے۔ تاہم 2024 میں ان کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کو دیئے گئے حلف نامے میں انہوں نے اپنے کل منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تعداد 8 کروڑ 75 لاکھ 24 ہزار 296 بتائی ہے۔ جو تقریباً چار کروڑ زیادہ ہے۔

اپنے حلف نامے میں انہوں نے گزشتہ پانچ مالی سالوں (31 مارچ تک) کے انکم ٹیکس گوشواروں کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ اسمرتی ایرانی کے حلف نامے کے مطابق، انہوں نے مالی سال 2022-23 میں 97,87,487 روپے کا انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیا ہے۔ مالی سال 2021-22 میں 96,65,665، مالی سال 2020-21 میں 65,57,208، مالی سال 20-2019 میں 83,04,839 اور مالی سال 2018-19 میں 61,33,665 ٹیکس ادا کیے گئے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ اسمرتی ایرانی نے امیٹھی سیٹ سے مسلسل تیسری بار پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس سے قبل انہیں سال 2014 میں اس سیٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم، انہوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اس سیٹ سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو شکست دی تھی۔ اور اب تیسری بار امیٹھی سے ہی وہ امیدوار ہیں اور ایسا مانا جارہا ہے کہ راہل گاندھی بھی امیٹھی سے پرچہ داخل کرسکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

57 seconds ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

37 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago