قومی

Small Business Ideas: ہولی پر چھوٹے کاروبار سے بڑی کمائی! صرف ایک ہفتے میں کمائیں زبردست منافع، یہ 5 بزنس آئیڈیاز آپ کو بنا سکتے ہیں مالا مال!

رمضان المبارک ہو عید یا پھر ہولی ، یہ تمام تہوارہماری اور آپ کی خوشیوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ہی چھوٹے تاجروں اور پارٹ ٹائم کام کرنے والوں کے لیے کمائی کا ایک ’’گولڈن چانس‘‘ بھی ثابت ہوتا ہے۔ بازار کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر آپ صحیح وقت پر درست کاروبار کا انتخاب کریں تو محض 7 سے 10 دنوں کے اندر ہزاروں سے لاکھوں روپے تک منافع کما سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں وہ 5 طریقے جن کے ذریعے اس ہولی آپ زبردست کمائی کر سکتے ہیں۔

گھر میں تیار کردہ ’ہربل گلال‘

آج کل لوگ کیمیکل والے رنگوں سے گریز کرتے ہیں اور آرگینک یا ہربل گلال کے لیے دوگنی قیمت دینے کو بھی تیار رہتے ہیں۔ آپ گھر پر ہی آرا روٹ، پھولوں کے پاؤڈر اور قدرتی رنگوں (جیسے ہلدی اور چقندر) سے ہربل گلال تیار کر سکتے ہیں۔ اس کی لاگت بہت کم ہوتی ہے، جبکہ خوبصورت پیکجنگ کے ساتھ اسے آن لائن یا مقامی بازار میں پریمیم قیمت پر فروخت کیا جا سکتا ہے۔

’ہولی ہیمپر‘ اور گفٹ باسکٹ

کارپوریٹ دفاتر اور عام لوگ اب ہولی کے موقع پر تحائف دینا پسند کرتے ہیں۔ آپ ایک خوبصورت باسکٹ تیار کریں جس میں گلال، ٹھنڈائی کا پیکٹ، ڈرائی فروٹس، کسٹمائزڈ ٹی شرٹ اور چاکلیٹس شامل ہوں۔ ان ہیمپرز کو انسٹاگرام یا واٹس ایپ کے ذریعے پروموٹ کریں۔ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ان کی خاصی مانگ رہتی ہے۔

ایونٹ مینجمنٹ اور ’ہولی پارٹی‘ آرگنائزر

اگر آپ کے پاس کوئی خالی جگہ جیسے پلاٹ یا کمیونٹی ہال دستیاب ہے تو آپ ’ہولی ملن تقریب‘ یا رین ڈانس پارٹی کا انعقاد کر سکتے ہیں۔ انٹری ٹکٹ، فوڈ اسٹالز اور میوزک کے ذریعے اچھی خاصی کمائی ممکن ہے۔ اگر بڑا سرمایہ لگانا نہیں چاہتے تو دوسروں کی پارٹیوں میں فوڈ یا ڈیکوریشن وینڈر کے طور پر بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

کسٹمائزڈ وائٹ ٹی شرٹس اور ایکسیسریز

ہولی پر گروپ فوٹو کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ لوگ سفید ٹی شرٹس پر مزاحیہ جملے جیسے ’’برا نہ مانو ہولی ہے‘‘ یا ’’ہولی اسکواڈ‘‘ لکھوانا پسند کرتے ہیں۔ آپ سادہ سفید ٹی شرٹس تھوک میں خرید کر ان پر پرنٹنگ کروا کر فروخت کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ واٹر پروف موبائل کور اور فینسی چشموں کی بھی کافی مانگ ہوتی ہے۔

روایتی پکوان

اگر آپ کو کھانا پکانے کا ہنر آتا ہے تو ہولی بہترین کمائی کا موقع ثابت ہو سکتی ہے۔ گھر میں خالص دیسی گھی سے بنی گجیا، مٹھری اور ٹھنڈائی پاؤڈر کی مانگ بازار کی ملاوٹ والی مٹھائیوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ اپنے محلے اور سوشل میڈیا گروپس میں ’ہوم میڈ‘ کے نام سے پری آرڈر لینا شروع کریں، کیونکہ خالص اشیا کے لیے لوگ خوشی سے زیادہ قیمت ادا کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

WPL 2027 Auction: کون ہیں 15 سالہ اوما کاشوی؟ ڈبلیو پی ایل نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بنیں

اوما بلے اور گیند دونوں سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت…

46 minutes ago

Jamia Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بڑا فیصلہ، 12 جنوری تک کیمپس بند، آن لائن ہوں گی کلاسیں، گھر بیٹھے ہوں گے سمسٹر امتحانات

کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے…

2 hours ago

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

3 hours ago