مغربی بنگال میں وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری کی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ریاست کے تمام سرکاری اسکولوں کے ساتھ اب تمام سرکاری، امداد یافتہ اور منظور شدہ مدارس میں بھی کلاس شروع ہونے سے پہلے ‘وندے ماترم’ گانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ حکومت کے نئے حکم کے مطابق اب ہر مدرسے میں صبح کی اسمبلی کے دوران قومی ترانہ ‘وندے ماترم’ گانا ضروری ہوگا۔ریاست کے اقلیتی امور اور مدرسہ تعلیم کے وزیر خودی رام ٹوڈو نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جب ریاست کے دیگر سرکاری اسکولوں اور سنتھالی زبان میں تعلیم دینے والے اداروں میں بھی ‘وندے ماترم’ لازمی ہے تو پھر منظور شدہ مدارس میں اسے لازمی بنانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
مغربی بنگال مدرسہ تعلیم ڈائریکٹوریٹ نے اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ سرکاری حکم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پہلے کے تمام قواعد اور روایات کو منسوخ کرتے ہوئے یہ نیا ضابطہ فوری طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔اس حکم کے دائرے میں اقلیتی امور اور مدرسہ تعلیم محکمہ کے تحت آنے والے تمام سرکاری ماڈل مدارس (انگریزی میڈیم)، منظور شدہ امداد یافتہ مدارس، تسلیم شدہ مدرسہ تعلیمی مراکز، شیشو شکشا کیندر اور منظور شدہ غیر امداد یافتہ مدارس شامل ہوں گے۔اس سے قبل 13 مئی کی شام مغربی بنگال کے محکمہ تعلیم نے بھی ریاست کے تمام سرکاری اسکولوں میں ‘وندے ماترم’ گانا لازمی قرار دینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے 14 مئی کو اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر محکمہ تعلیم کی اس نوٹیفکیشن کو شیئر کیا تھا۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ مغربی بنگال حکومت نے ریاست کے محکمہ اسکولی تعلیم کے تحت آنے والے تمام اسکولوں میں کلاس شروع ہونے سے پہلے صبح کی اسمبلی کے دوران قومی گیت ‘وندے ماترم’ گانا فوری طور پر لازمی کر دیا ہے۔حکومت کے اس فیصلے کے بعد ریاست میں سیاسی اور سماجی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے، کیونکہ مدارس میں ‘وندے ماترم’ کو لازمی بنانے کا معاملہ پہلے بھی بحث کا موضوع بنتا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…