کوئمبٹور میں ٹی بورڈ انڈیا کونور کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر ایم متھوکمار نے پیر کے روز بتایا کہ خاص طور پر جنوبی ہندوستان کی چائے کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے ہندوستان سے چائے کی برآمدات 2023-24 مالی سال میں 852 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2024-25 میں 900 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ ٹی بورڈ انڈیا-کونور اور سری رام کرشنا آرٹس اینڈ سائنس کالج، کوئمبٹور کے محکمہ کیٹرنگ اور ہوٹل مینجمنٹ نے مشترکہ طور پر پیر کو کالج کیمپس میں ’’ٹی کرافٹنگ 2k25‘‘ نامی تقریب کا اہتمام کیا تھا، جہاں یہ اعداد و شمار پیش کیے گئے۔
اس تقریب کے دوران آٹھ کالجوں کے طلباء نے عوام کے ساتھ مل کر چھ ٹیمیں تشکیل دیں اور صرف 30 منٹ کے اندر 300 اقسام کی چائے تیار کر لی۔ اس کے لیے انھیں ’’کلام ریکارڈ بک‘‘ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے بعد متھو کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندوستان نے 2024-25 مالی سال کے دوران وسط ایشیائی ممالک، روس اور یورپی ممالک کو تقریباً 250 ملین کلو گرام چائے برآمد کی، جس میں سے 100 ملین کلو گرام صرف جنوبی ہندوستان سے برآمد کیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مالی سال 2023-24 میں ہندوستان نے 852 ملین ڈالر کی چائے برآمد کی تھی اور اب 2024-25 میں خاص طور پر جنوبی ہند کی چائے کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے 900 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں۔
چائے کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے جاری ہیں حکومت کی کئی اسکیمیں
متھو کمار نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم کیمیائی کھادوں کا استعمال بہت کم کرتے ہیں – بالکل نہ کے برابر۔ برآمدات کے میدان میں جنوبی ہندوستانی چائے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ چائے کی برآمدات کے فروغ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بڑی اسٹیٹس اور بڑے کسانوں کی اپنی منڈیاں ہیں لیکن چائے کے چھوٹے کاشتکاروں کے پاس ایسی سہولت نہیں ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے مرکزی حکومت چائے پر توجہ مرکوز کرنے والی کسان پروڈیوسر تنظیموں (FPOs) کی تشکیل اور فروغ کے لیے ایک اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ ان ایف پی اوز کا مقصد کسانوں کو بہتر منڈیوں تک رسائی، معیار کو بہتر بنانے اور براہ راست برآمد کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا ’’2024-25 مالی سال میں اوٹی اور والپرائی میں 177 ایف پی اوز قائم کیے گئے اور انھوں نے برآمدی معیار کی چائے تیار کرنے کی تربیت حاصل کی۔‘‘
چائے کے کاشتکاروں کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے متھو کمار نے چائے کے کھیتوں میں مزدوروں کی کمی کے مسئلے کو اجاگر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انڈین ٹی بورڈ نے میکانائزیشن متعارف کرائی ہے، جس کے لیے تجارت اور صنعت کی مرکزی وزارت نے 30 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ انھوں نے کہا ’’ہم چھوٹے کسانوں کو مشینوں کے استعمال کی تربیت فراہم کر رہے ہیں تاکہ مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…