قومی

Shubhanshu Shukla Axiom-4: ’میرے کندھے پرمیرا ترنگا، جے ہند، جے بھارت‘، خلا سے شوبھانشو شکلا کا آیا پہلا پیغام

Shubhanshu Shukla first Message from Space: ہندوستان کے شوبھانشوشکلا نے تین دیگرخلابازوں کے ساتھ ایکس اوم-4 مشن کے لئے کینیڈی اسپیس سینٹرسے روانہ کیا ہے۔ اس مشن کی آپریٹنگ ہندوستان کے شوبھانشوشکلا کررہے ہیں۔ انہوں نے خلا میں پہنچتے ہی ملک کو پہلا پیغام بھیجا تھا۔ شوبھانشو نے کہا کہ میرے کاندھے پر ترنگا ہے۔ پورا ملک میرے ساتھ ہے۔ انہوں نے خلائی مشن پرجانے سے پہلے سب کا شکریہ ادا کیا تھا۔

امریکہ کے فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے شروع ہوئے مشن میں کرو کمپنی کے فالکن 9 راکٹ کا استعمال ہو رہا ہے۔ تمام خلابازایک نئے اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہازپرسوارہیں۔ شوبھانشو نے خلا میں پہنچنے کے بعد ملک کوپہلا پیغام بھیجا تھا۔

شوبھانشوشکلا کا خلا سے ملک کے لیے پیغام

ہندوستانی خلاباز شوبھانشو شکلا نے کہا، “نمسکار، میرے پیارے ہم وطنو! ہم 41 سال بعد خلا میں واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ ایک حیرت انگیز سفرہے۔ ہم 7.5 کلومیٹرفی سیکنڈ کی رفتار سے زمین کے گرد چکرلگا رہے ہیں۔ میرے کندھوں پرمیرا ترنگا مجھے بتاتا ہے کہ میں آپ سب کے ساتھ ہوں۔ یہ اسپیس نہیں ہے، یہ اسپیس کے انسانی سفرکا آغاز ہے”۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم ہم سب مل کر ہندوستان کے اس سفرکا حصہ بنیں، جے ہند! جے بھارت۔”

ایکس اوم-4 مشن پرگئے خلابازشوبھانشوشکلا کے خاندان میں خوشی کا ماحول ہے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کی کامیابی پر فخرہے۔ شوبھانشو کے پورے خاندان نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ آج ان کی وجہ سے ہمارا سینہ فخرسے چوڑا ہوگیا ہے۔

کئی بارملتوی ہوئی لانچنگ

بدھ کے روز دوپہر 12:01 منٹ پرآخر کار ایکس اوم-4 مشن کی لانچنگ ہوگئی۔ اس سے پہلے کئی الگ الگ اسباب سے ایکس اوم-4 مشن کی لانچنگ ملتوی ہوگئی تھی۔ پہلے سے متعینہ شیڈول کی بات کریں تو 29 مئی کو لانچنگ ہونی تھی۔ حالانکہ اسے اس وقت ملتوی کردیا گیا تھا۔ بعد میں 8 جون، 10 جون اور 11 کے لئے ملتوی کرنا پڑا گیا تھا۔ آخر کار لمبے انتظار کے بعد 24 جون کو اس کی لانچنگ کی گئی۔

 

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

6 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

6 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

7 hours ago