بی جے پی ممبر اسمبلی نند کشور گرجر
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے لونی سے بی جے پی ممبر اسمبلی نند کشور گرجر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ اس نوٹس میں نند کشور گرجر کو وضاحت دینے کو کہا گیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری گووند نارائن شکلا نے کہا کہ ریاستی بی جے پی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گجر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس میں نند کشور گرجر سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ آپ کچھ عرصے سے عوامی مقامات پر حکومت پر تنقید کر رہے ہیں اور آپ کے بیانات اور اقدامات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے جو کہ بےضابطگی کے زمرے میں آتا ہے۔
خط موصول ہونے کے 7 دن کے اندر وضاحت دینے کا حکم
وجہ بتاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی ہدایت کے مطابق، آپ (نند کشور گرجر) کو یہ خط موصول ہونے کے 7 دن کے اندر وضاحت دینے کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔
واضح رہے کہ غازی آباد کی لونی اسمبلی سے بی جے پی کے ایم ایل اے نند کشور گرجر نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ اتر پردیش میں اب تک کی سب سے بدعنوان حکومت ہے، اہلکار وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گمراہ کر کے سرکاری خزانے کو لوٹ رہے ہیں۔ نند کشور گرجر نے الزام لگایا کہ پولیس نے میرے کپڑے پھاڑ دیے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چیف سکریٹری نے ان پر کالا جادو کر کے ‘مہاراج جی’ کا دماغ باندھ دیا ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے نے کہا تھا کہ چیف سکریٹری دنیا کے سب سے بدعنوان افسر ہیں، افسران نے ایودھیا میں زمین کو لوٹا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اتراکھنڈ میں سردیوں کی سیر کا منصوبہ بناتے وقت موسم کی تازہ صورت حال، برف…
غازی آباد کے سن سٹی میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی عظیم تاریخی…
مہاراشٹر کی قبائلی برادریوں کے شہد، دستکاری، بانس کی مصنوعات اور روایتی فن کو قومی…
ممبئی، 26 اکتوبر (آئی اے این ایس): کامیڈی کی دنیا میں کچھ فنکار ایسے ہوتے…
بیٹیوں کو گھر سے باہر بھیجنے سے پہلے خاندانوں کے ذہن میں ان کی حفاظت…
الہ آباد ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ آدھار کارڈ عمر کا ثبوت نہیں…