قومی

Lok Sabha Election 2024: سماجوادی پارٹی کی ایک اور لسٹ جاری، بدایوں سے شیوپال یادو اور کیرانہ سے اقرا حسن کو بنایا امیدوار

SP Candidate List: لوک سبھا الیکشن کے لئے سماجوادی پارٹی نے ایک اورفہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں پانچ سیٹوں پرامیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے چچا اور سینئرلیڈر شیوپال یادو بدایوں سیٹ سے لوک سبھا کے امیدوار ہوں گے۔ اب تک پارٹی نے 31 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ کیرانہ سیٹ پر بھی سماجوادی پارٹی نے اقرا حسن کو امیدوار بنایا ہے۔ اس سیٹ سے متعلق آرایل ڈی کے ساتھ سماجوادی پارٹی کا  معاملہ پھنس گیا تھا۔ اقراحسن کیرانہ کے رکن اسمبلی ناہید حسن کی بہن ہیں۔

پارٹی کی نئی فہرست میں کون کون امیدوار؟

سماجوادی پارٹی کی تیسری فہرست میں 5 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اقرا حسن کو کیرانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ جبکہ بدایوں سے شیو پال سنگھ یادو، بریلی سے پروین سنگھ ایرن، حمیرپور سے اجیندر سنگھ راجپوت اور وارانسی سے سریندرسنگھ پٹیل کو امیدار بنایا ہے۔

کون ہیں کیرانہ کی امیدوار اقراء حسن

کیرانہ سے سماجوادی پارٹی نے تعلیم یافتہ اورکم عمری میں ہی سوشل میڈیا پرچھائی رہنے والی اقراء حسن پربھروسہ جتایا ہے۔ وہ رکن اسمبلی ناہید حسن کی بہن ہیں، جب اسمبلی الیکشن 2022 میں سماجوادی پارٹی نے ناہید حسن کو امیدواربنایا تھا تو وہ جیل میں بند تھے، لیکن اقراء حسن نے ان کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی تھی اورجیت حاصل کی تھی۔ اقراحسن سابق رکن پارلیمنٹ منورحسن اور تبسم حسن کی بیٹی ہیں۔ مطلب ان کے والد اور والدہ دونوں کیرانہ کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ اقراء حسن نے لندن یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کیا ہے۔

بدایوں سے شیو پال یادو کو ٹکٹ کیوں؟

بدایوں سیٹ سے دھرمیندر یادو دو بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ گزشتہ الیکشن میں وہ سنگھمترا موریہ سے ہارگئے تھے۔ دھرمیندریادو کو اس بار یہاں سے ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے اس فیصلے کو سوامی پرساد موریہ کی گھیرا بندی کے طور پردیکھا جا رہا ہے۔ سنگھرا موریہ بدایوں سے ڈٹی ہوئی ہیں، وہ اس سیٹ پراپنی تیاریوں کو رفتار دے رہی ہیں۔ بی جے پی نے حالانکہ ابھی تک ان کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن موجودہ رکن پارلیمنٹ کے طور ان کی تیاریاں زوروں پرہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago