قومی

Birth Certificate Case: اعظم خان کی سزا پر شیو پال یادو کی جذباتی ہمدردی، شاعری کے ذریعہ کہہ دی یہ بڑی بات

 Azam Khan News: فرضی برتھ سرٹیفکیٹ معاملے میں رامپورکی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اعظم خان، بیٹے عبداللہ اعظم، بیوی تزئین فاطمہ کو سات سات سال کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے فیصلے سے سماجوادی پارٹی کو گہرا جھٹکا لگا ہے۔ اعظم خان سماجوادی پارٹی کے قدآورمسلم لیڈر ہیں۔ اکھلیش یادو کے بعد اب چچا شیو پال یادو کا درد چھلکا ہے۔ انہوں نے شاعری میں اعظم خان کی فیملی کی سزا پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ ماہ اعظم خان کے گھرانکم ٹیکس کی کارروائی پربھی سماجوادی پارٹی نے یکجہتی کا اظہارکیا تھا۔

اعظم خان کی سزا پرشیو پال یادو کا شاعرانہ انداز

سماجوادی پارٹی کے لیڈر شیو پال سنگھ یادو نے شاعری کے ذریعہ درد بیان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کرکے لکھا، ’’آفتاب چھپ گیا تو کیا غم، صبح نوضرورآئے گی۔ شرط بس یہی کہ وقت کا تھوڑا انتظار کیجئے۔‘‘ وہیں اساتذہ کے اعزازمیں منعقدہ پروگرام میں اناؤ دورے پرآئے سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے انکم ٹیکس کی کارروائی پرردعمل ظاہرکیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی حکومت میں بدلے بدلے کے جذبہ کے تحت کارروائی ہو رہی ہے۔ اعظم خان ملک کے بڑے اور سینئرلیڈر ہیں۔ ان کی فیملی کو جان بوجھ کر پریشان کیا جا رہا ہے۔ بدھ کے روز 2019 کے فرضی برتھ سرٹیفکیٹ کے معاملے میں اعظم خان، تزئین فاطمہ اورعبداللہ اعظم کو قصوروار مانتے ہوئے سات سال کی سزا سنائی۔

سماعت کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی بھی تھے موجود

سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے خلاف دو فرضی برتھ سرٹیفکیٹ کا معاملہ سال 2019 کا ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نے گنج تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ مقدمے میں اعظم خان اور بیوی تزئین فاطمہ کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیق کرنے کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی۔ بدھ کے روز (18 اکتوبر) کو معاملے کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان، بیٹے عبداللہ اعظم اور اہلیہ تزئین فاطمہ عدالت میں موجود تھے۔ بی جے پی رکن اسمبلی آکاش سکسینہ بھی فیصلہ سننے کے لئے موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago