قومی

Uddhav Thackeray Speech: ادھو ٹھاکرے صدرعہدہ چھوڑنے کے لئے تیار، شیوسینا کے یوم تاسیس پرشندے-بی جے پی پر جم کربرسے، کانگریس میں پارٹی کے انضمام سے متعلق واضح کردی تصویر

ادھوٹھاکرے نے ان دعووں کو خارج کردیا، جس میں کہا گیا کہ ان کی پارٹی شیوسینا (ادھوبالا صاحب ٹھاکرے) کا انضمام کانگریس میں ہوسکتا ہے۔ دراصل، باغی اراکین پارلیمنٹ نے شیوسینا (یوبی ٹی) کے کانگریس میں انضمام کے خدشہ کو پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتائی تھی۔ جمعہ (19 جون) کوپارٹی کے 60ویں یوم تاسیس کے موقع پرادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ 30 سال رہ کربھی ہم بی جے پی میں شامل شامل نہیں ہوئے تو کانگریس میں انضمام کرنے کی بات کہاں سے آگئی۔

کانگریس نے ہمیں پریشان کیا، لیکن اتنا نہیں کیا: ادھو ٹھاکرے

شیوسینا یوبی ٹی کے سربراہ نے کہا کہ شیوسینا کسی بھی انضمام کے لئے نہیں بنی ہے۔ شیوسینا مراٹھی لوگوں کے حقوق اورجدوجہد کے لئے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، “میں یہ نہیں کہوں گا کہ کانگریس نے ہمیں کبھی پریشان نہیں کیا۔ ہماری آدھی سیاسی زندگی کانگریس کے مخالفت میں گزری ہے، کیونکہ اس وقت ہم بی جے پی کے ساتھ تھے اور بالا صاحب ٹھاکرے ان کی حمایت میں کھڑے رہتے تھے۔ کانگریس نے ہمارے لوگوں کو توڑا، لیکن انہیں کبھی وزیراعلیٰ نہیں بنایا۔ کانگریس نے ہمیں پریشان کیا، لیکن اتنا نہیں کیا۔ ماتوشری کی طرف سے لال بھری نظروں سے نہیں دیکھا۔ کانگریس نے کم ازکم اپنے الفاظ کا احترام کیا۔”

یہ بحران کوئی بڑا بحران نہیں: ادھو ٹھاکرے

ممبئی کے سائن (ایسٹ) میں شری شنموکھانند چندرشیکھرسرسوتی آڈیٹوریم میں اپنے خطاب میں ادھو ٹھاکرے نے باغی ارکان پارلیمنٹ کونشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، “لوگ کہتے ہیں کہ ادھوٹھاکرے سے ملاقات نہیں ہوتی، توآپ (باغی ممبران پارلیمنٹ) کیسے جیت گئے؟ ہم نے 4 ممبران پارلیمنٹ (تین لوک سبھا اورایک راجیہ سبھا ایم پی جواب بھی پارٹی کے ساتھ ہیں) کوعزت بخشی ہے۔ ان چاروں نے قومی سطح پرشیوسینا کی مضبوطی سے نمائندگی کی ہے۔ ہم نے کئی بحرانوں کا سامنا کیا ہے۔ یہ بحران ایک بڑا مسئلہ نہیں ہے۔”

اب بی جے پی کا ہی شندے میں انضمام ہوگا: ادھو ٹھاکرے

ادھوٹھاکرے نے کہا،  “کچھ لوگ چلا چلاکر کہہ رہے ہیں کہ شیوسینا کا کانگریس میں انضمام ہوجائے گا۔ 30 سال بی جے پی کے ساتھ رہنے کے باوجود ہم نے کبھی شیوسینا کا بی جے پی میں انضمام نہیں کیا۔ تو کیا میں کانگریس میں انضمام کردوں گا؟ اب تو بی جے پی کا ہی مندھے (شندے) میں انضمام ہوگا۔ ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ بی جے پی والوں کو ان کی داڑھی کھجلانی پڑتی ہے۔ تمہیں سیاست میں اپنے لوگ نہیں ملتے تو ہمارے لوگوں کو کیوں بھگاتے ہو؟ اپنی اس بانجھ پن کی بیماری کا علاج تلاش کرو۔”

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

12 minutes ago

Sanjay Mishra Autobiography: ’میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں، پھر بھی لکھوں گا…‘ نیشنل ایوارڈ یافتہ سنجے مشرا لا رہے ہیں اپنی خودنوشت

’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…

41 minutes ago

Sikkim Rimbi Landslide: سکّم میں بارش کا قہر، ملبے کی زد میں گھر اور سڑکیں، 32 مکانات اب بھی خطرے میں

گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…

1 hour ago