قومی

Shifali Sharma takes charge as Principal Director General of PIB: شیفالی شرن نے پریس انفارمیشن بیورو میں پرنسپل ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

 شیفالی بی شرن نے گذشتہ روز جناب منیش دیسائی کی سبکدوشی کےبعد، آج پریس انفارمیشن بیورو کی پرنسپل ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔  شرن انڈین انفارمیشن سروس کے 1990 بیچ کی افسر ہیں۔

تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے پر محیط اپنے ممتاز کریئر کے دوران، انہوں نے  بیشتر میڈیا تشہیر کے کام کی ذمہ داریوں کے حامل عہدے سنبھالے اور خزانہ، وزارت صحت اور کنبہ بہبود ، وزارت اطلاعات و نشریات کی وزارتوں کے پریس انفارمیشن بیورو افسر کے طورپر کام کیا ہے۔ انہوں نے بھارت کے انتخابی کمیشن کی ترجمان کے طورپر بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

اس کے علاوہ موصوفہ وزارت صحت (روایتی نظام ادویہ/آیوش (2002-2007) )اور وزارت خزانہ (اقتصادی امور کا محکمہ (2013-2017) )میں مرکزی اسٹافنگ اسکیم کے تحت ڈیپوٹیشنوں پر بطور ڈائرکٹر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بطور او ایس ڈی (وزارت اطلاعات و نشریات کی اطلاعاتی پالیسی  (2000-2002)کے تحت بھی خدمات انجام دی ہیں نیز موصوفہ بطور ڈائرکٹر انتظامیہ اور ایل ایس ٹی وی فائننس، لوک سبھا سکریٹیریٹ میں 2007-2008 کے درمیان بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اپنا عہدہ سنبھالنے پر  شرن کا خیرمقدم پریس انفارمیشن بیورو کے سینئر افسران کی جانب سے کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

3 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago