قومی

Israel-Palestine Conflict: اسرائیل-فلسطین جنگ پر جے این یو کی سابق لیڈر شہلا راشد کا بڑا بیان، کہا- ہم ہندوستانی کتنے خوش قسمت

Israel- Palestine Crisis: جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی سابق طلبہ لیڈرشہلا راشد نے اسرائیل- فلسطین کے درمیان جاری جنگ پر اپنے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ شہلا راشد نے ہندوستانی فوج، وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی بھی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مڈل ایسٹ کے حادثات کو دیکھتے ہوئے آج مجھے احساس ہو رہا ہے کہ ہندوستانی ہونے کے ناطے ہم کتنے خوش قسمت ہیں۔

شہلا راشد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرکہا کہ ہندوستانی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے ہماری سیکورٹی کے لئے اپنا سب کچھ قربان  کردیا ہے۔ کشمیر میں امن وامان قائم کرنے کے لئے جہاں معقول ہے، وہاں کریڈٹ دیں۔ اس ٹوئٹ کو انہوں نے پی ایم او، مرکزی وزارت داخلہ، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ہندوستانی فوج اور چنارکاپرس کو ٹیگ کیا ہے۔

جے این یو کی لیڈر رہی ہیں شہلا راشد

شہلا راشد پہلی بار سال 2016 میں اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں جب کنہیا کمار اور عمر خالد کے ساتھ ساتھ ان پربھی جے این یو میں ملک مخالف نعرے بازی کے الزام میں ان کا نام آیا تھا۔ حالانکہ شہلاراشد جے این یو کے نائب صدرعہدے پر فائز تھیں اورطلبا کی بڑی حمایت حاصل تھی۔ شہلا راشد پر سال 2019 میں مسلح افواج پر گھروں میں توڑپھوڑ کرنے اورکشمیر میں خوفناک ماحول پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔ اس ٹوئٹ سے متعلق ان کے خلاف معاملہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔

مغربی بنگال کے وزیر صدیق اللہ چودھری نے فلسطین کی حمایت کی

 اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں جمعیۃ علماء ہند کے مغربی بنگال کے صدرمولانا صدیق اللہ چودھری نے بڑا بیان دیا ہے۔ صدیق اللہ نے کھل کر غزہ اور فلسطین کے عوام کی حمایت میں کھڑے ہونے کی بات کی ہے۔ مولانا صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، جنگ سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اس کا حل بات چیت سے ہی نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔ انہیں جس چیز کی بھی ضرورت ہو – خون یا سامان – ہم اس کا بندوبست کریں گے۔ ہم انہیں سب کچھ دیں گے۔ مولانا صدیق اللہ چودھری مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس حکومت میں ماس ایجوکیشن ایکسٹینشن اور لائبریری سروسز ڈیپارٹمنٹ کے وزیر بھی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

19 mins ago