قومی

Patiala House Court On Shehla Rashid: جے این یو کی سابق لیڈر شہلا راشد کوبڑی راحت، ملک سے غداری معاملے میں ہوا یہ فیصلہ

Patiala House Court On Shehla Rashid: ملک سے غداری کے معاملے میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی سابق طلبہ یونین لیڈر شہلا راشد کو بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے سال 2019 کے ملک سے غداری معاملے میں شہلا راشد کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کی دہلی پولیس کی عرضی منظور کرلی ہے۔ عدالت نے شہلا راشد کے خلاف معاملہ واپس لینے کی دہلی پولیس کی اجازت دی۔

چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ انوج کمارسنگھ نے 27 فروری کواستغاثہ کی طرف سے دائردرخواست پریہ حکم جاری کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ نے شہلا کے خلاف مقدمہ چلانے کی اپنی منظوری واپس لے لی ہے۔

اسکریننگ کمیٹی کی سفارش پرآیا تھا ایل جی کا حکم

درخواست کے مطابق، ایل جی کا حکم ایک اسکریننگ کمیٹی کی سفارش پرآیا تھا۔ عرضی میں کہا گیا کہ دہلی کے گورنرنے اسکریننگ کو منظوری دے دی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے 23 دسمبر، 2024 کو منظوری دے دی۔ جے این یو کی سابق طلبہ لیڈر پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ الگ الگ طبقات کے درمیان دشمنی کو بڑھاوا دینے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنائے رکھنے کے لئے ان پرمنفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ ان پر سماجی ہم آہنگی کوبگاڑنے کا الزام تھا۔

شہلا راشد نے فوج پر لگایا تھا الزام؟

شہلا راشد پر الزام تھا کہ 18 اگست 2019 کوانہوں نے جموں وکشمیر اور فوج سے متعلق ایک کے بعد ایک کئی پوسٹ شیئر کئے تھے۔ شہلا راشد نے ہندوستانی فوج پرکشمیرکے لوگوں کے ساتھ ظلم کرنے کا الزام لگایا تھا۔ فوج نے شہلا راشد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا تھا۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے آئی پی سی کی دفعہ 124اے, 153اے, 153, 504 اور 505 کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔

– بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Somnath Visit: تین روزہ دورے پر گجرات پہنچے پی ایم مودی، سومناتھ مندر میں کی پوجا

پی ایم مودی ہفتہ کو تین روزہ دورے پر گجرات پہنچے، جس کا آغاز جام…

6 hours ago

مسلمانوں اور عیسائیوں سے نہیں، لیفٹ لبرل لوگوں سے ہے ہندؤں کو خطرہ، آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما کا نیا بیان

لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے ہمنتا نے کہا، 'جب میں کچھ لوگوں کی تقریر سنتا…

8 hours ago

Health Tips: بھیگی ہوئی کھائیں کشمش، ہمیشہ رہیں گے صحت مند

بھیگی ہوئی کشمش نہ صرف مزیدار ہوتی ہے بلکہ جسم کو اندرونی طور پر صحت…

9 hours ago

Chamoli Avalanche: چمولی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی سات، ایک لاپتہ مزدور کی تلاش اب بھی جاری

وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں مواصلات اور بجلی کی بحالی کے لیے کوششیں…

9 hours ago

مہاراشٹر میں مرکزی وزیر کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ خانی کے معاملے پر وزیر اعلی فڑنویس کا ردعمل،کہی یہ بات

مرکزی وزیر کی بیٹی سمیت کئی طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوششیں کی گئی…

10 hours ago